?️
مظفرآباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے۔
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے کہا کہ اللہ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں ان سب پر ہے، جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ فیصل راٹھور نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو نے میرے والد پر وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری دی، آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری دی، پہلی بار جانے والا وزیراعظم آنے والے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتا ہوا رخصت ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، کچھ مسئلے حل ہوسکتے تھے جس میں تاخیر ہوئی، بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی۔ فیصل راٹھور کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں لیکن ہم سیاست دان ایسے نہیں ہیں، میرے والد نے اپنا ایک ہی مکان بنایا دوستوں کے تعاون سے بنایا، اسے میں نے اپنے الیکشن کے اخراجات پورے کرنے کے لئے فروخت کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے اثاثے آج جو ہیں وہ میرے وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجئے گا، جو لوگ آج ہماری حکومت بنانے کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے یہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں، آئندہ الیکشن میں الیکش لڑیں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موجودہ ریاست کی جو صورت حال اس میں احتجاجی تحریکیں چل رہی ہیں، سیاسی قیادت کمزور ہو چکی ہے، ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نے پاکستان کے ساتھ اپنے رشتوں کو مضبوط کرنا ہے، یہ پیپلز پارٹی کی خالص حکومت ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا زیلینسکی اور ٹرمپ مذاکرات کا نتیجہ یوکرین کے حق میں ہوگا ؟
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: جرمن سیکورٹی ماہر "پیٹر نویمان” نے اخبلڈ اخبار سے گفتگو
دسمبر
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات شروع
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی
جولائی
تل ابیب جلد ہی حیران رہ جائے گا / بہادر آدمی کی واپسی
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر اور یوکرین کے صدر کی موجودگی میں عرب
مئی
متحدہ عرب امارات کا غزہ کے مستقبل کے بارے میں اسرائیل سے وعدہ
?️ 1 جولائی 2025اسرائیلی حکومت کی بعض سیاسی شخصیات سے اماراتی حکام کی ملاقات کے
جولائی
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری
پاکستان میں شہید انقلاب کے رہبر کا روحانی اربعین اجتماع / پیروان ولایت کی ایران سے حمایت
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: پاکستان کے دارالحکومت میں سیاسی اور مذہبی گروپوں کی شرکت
اپریل
تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ
اپریل
پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت
?️ 15 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ
ستمبر