?️
پشاور (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستانی ماؤں کی دعاؤں اور عوامی سپورٹ سے پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک کیا۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اللہ ہمیں ایسا پاکستانی بنائے جس پر ہم سب فخر کرسکیں، ملک جہازوں یا بڑی عمارتوں سے نہیں بنتے، ملک عوام کی سپورٹ اور جذبے سے بنتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کو شکست دے دے گا، اللہ کے کرم سے دشمن کو ایسی شکست دی جو اسے زندگی بھر یاد رہے گی، پاک فوج کی فتح ہم سب کی فتح ہے، جس پر شکر ادا کرنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی عوام کی سپورٹ سے ممکن ہے، آپ کی توانائی نے دنیا میں پاکستان کو مقام دلایا، پاکستان کے جھنڈے لہرائیں گے تو آپ ہی ملک کا روشن مستقبل بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بچو! خیال رکھنا، اب ففتھ جنریشن وار ہے، ففتھ جنریشن وار دلوں میں ملک کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آپ کے دل میں پاکستان کے جھنڈے کا رنگ ہونا چاہیے، جب یہ جذبہ دلوں میں رہے گا تو دشمن یاد رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
مسٹر آرا؛واشنگٹن کی سڑکوں پر بن سلمان کا لقب
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی تصاویر والے متعدد ٹرکوں نے وائٹ ہاؤس،
دسمبر
بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر
?️ 1 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے
جون
کیا ٹرمپ نے اردوغان کو مایوس کیا؟
?️ 12 ستمبر 2025تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ سے اردگان کی توقعات اور
ستمبر
سیٹی بج چکی ، گیم شروع ،بکنے اور بکالنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے، شیخ رشید
?️ 19 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا
اکتوبر
بھارتی دہشت گرد فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
?️ 24 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد فوج کی جانب سے
جولائی
فلسطین سے متعلق مواد دکھانے پرامریکی سیاستدانوں کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں اور حماس سے متعلق مواد کی تشہیر پر متعدد
نومبر
سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہبازشریف
?️ 27 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے
ستمبر
انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب
فروری