?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو متحد کرسکتے ہیں، قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں، پاکستان میں بدقسمتی سے قوم تقسیم ہے،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا۔ نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں۔ 8 جولائی 2024 کو جو بریفنگ ہوئی اس کے تحت پانی بیچا گیا۔ مسلح افواج کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کے ساتھ نہیں ہیں۔عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ تھا۔ ہر لمحہ پاکستان کیلئے مشکل لیکن حکومت کے اب تک کے بیانات بزدلانہ ، کمزور اور التجائیہ تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کو شدید خطرات لاحق تھے لیکن حکومت کی کوئی سمت نہیں تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو اردلی کا کردار چھوڑنا ہو گا۔ اتحادی حکومت نے پاکستان کو تباہ کر دیا تھا۔عمر ایوب کامزید کہنا تھا کہ مقبول ترین لیڈر جیل میں بند۔ پی ٹی آئی پرظلم ہو رہا تھا۔ جمود کا شکار اور مردہ معیشت کی وجہ سےہمارا قابل اعتماد دفاع دباو کا شکار تھی۔ صورت حال انتہائی سنگین اور مسلط شدہ حکومت آنکھیں بند کئے بیٹھی تھی۔


مشہور خبریں۔
چین، پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرے گا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے
اپریل
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا
جولائی
محمود عباس کے لیے جیل کی کوٹھڑی تیار ہے؛ صیہونی وزیر کا بیان
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا
نومبر
افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ
?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال
اگست
ہر روز جنگ میں مرنے والے بچوں کی تعداد 300 سے زائد
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: الصحفہ العالمیہ نیوز ایجنسی کے ذریعہ القاباتی کے حوالے سے بتایا
نومبر
ایلون مسک کی بائیڈن پر کڑی تنقید، وجہ؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام
فروری
شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے بارے میں انتباہ
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: سوری تجزیہ کار محمد توتنجی نے اس بات پر زور دیا
دسمبر
اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جنوری