?️
پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہو رہا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں کابینہ کے47 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈاکٹرز اور فیملی تک رسائی نہ دینا آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کا آپریشن کرنا پڑا تو اس کا مطلب ہے جیل میں غیرانسانی سلوک ہو رہا ہے، خیبرپختونخوا کی حکومت بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ سے بنی ہے اور اُن کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ بانی پی ٹی آئی سے فوری طور پر اہل خانہ اور ڈاکٹرز کی ملاقات کا مطالبہ کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پرابہام ختم کرنا ریاست اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، آٹھ فروری کو ملک بھر میں عوامی احتجاج کامیاب رہا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کےمنتخب نمائندوں پر پولیس تشدد جمہوریت پر حملہ ہے، کراچی میں سابق ایم این اے اور ایم پی ایز پر تشدد کی تصاویر انتہائی دردناک ہیں، علی زمان کو اڈیالہ جیل کے باہر سے اٹھا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سادہ کپڑوں میں تشدد کرنے والے عناصر دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، علی زمان اور اُن کے ساتھی پر تشدد کرنے والوں کو قانون کےکٹہرے میں لایا جائے۔


مشہور خبریں۔
طاقت کا بے جا استعمال/ سوڈان میں فعال سیاسی قوتوں کے انتظامات پر ایک نظر
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں میڈیا حلقوں کی توجہ سوڈان کی حکمران قوتوں اور
اپریل
حماس کیسے مانے گی؟ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کا اعتراف
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے ایک اعلیٰ رکن نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری اسپیچ کریں گے، مریم نواز
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر مریم
فروری
امریکہ اب اسرائیل کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت
اکتوبر
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ
?️ 20 ستمبر 2025 خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد
ستمبر
اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف سٹاف نے بھی کی تسلیم غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف اور صیہونی
فروری
چمن: کیمپ اکھاڑنے کے بعد مظاہرین کی ڈی سی آفس میں توڑ پھوڑ، متعدد گرفتار
?️ 6 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مقامی حکام کی جانب
جون
11 صدیوں سے میلادِ النبیؐ کے موقع پر سبز پوشی ؛اس والہانہ عقیدت کا راز کیا ہے؟
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: ربیع الاول کے دنوں میں اگر یمن کا منظر دیکھا
ستمبر