عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس 20 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 20 دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ بھی جاری کردی۔

خیال رہے کہ عدالت نے شہری محمد ساجد کی درخواست پر عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

قبل ازیں شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  نے اپنے بچوں کی تفصیلات میں 2 بچوں کا ذکر کیا جبکہ ایک کی معلومات چھپائیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت کاغذاتِ نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت بطور رکنِ اسمبلی نااہل قرار دے۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا، تاہم گزشتہ سماعت میں عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری ساجد محمود کی درخواست پر عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کیا تھا۔

نوٹس میں تمام فریقین سے مذکورہ درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق 2 ہفتےکے اندر اندر جواب طلب کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں 6 جنوری کی طرح ہنگامہ آرائی کا امکان

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:      امریکی کانگریسی پولیس کے سربراہ ٹام مینجر نے

جنوبی غزہ میں صیہونی جنگی کشتیوں کی فلسطینیوں پر فائرنگ

?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:بیت المقدس کی قابض حکومت کی کئی جنگی کشتیوں نے جمعرات

ایران آبنائے ہرمز کے استعمال کے لیے شرائط طے کرنا چاہتا ہے: مارکو روبیو

?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:مارکو روبیو، وزیر خارجه امریکا نے کہا ہے کہ ایران

ہم چٹان کی طرح عمران خان  کے ساتھ کھڑے ہیں:شیخ رشید

?️ 13 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید

کیا سعودی اور صیہونی ایک بار پھر قریب ہو رہے ہیں؟بائیڈن کیا کہتے ہیں؟

?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب کے ساتھ

شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی نہیں رکے گی

?️ 29 دسمبر 2025 شہید قاسم سلیمانی کے راستے سے جنم لینے والی مزاحمت کبھی

غزہ کے بارے میں ٹرمپ کا منصوبہ کیسا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی 

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی

آزادی کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے ، حریت کانفرنس

?️ 7 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے