?️
جہلم: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ریاست ہمیں تحفظ فراہم نہیں کر رہی، ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے قافلے کے ہمراہ لاہور جاتے ہوئے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب نے بہت قربانیاں دی ہیں، پنجاب 8 فروری کو نکلا، ووٹ دیا لیکن چوری ہو گیا کیوں کہ پنجاب میں فسطائیت کا ماحول ہے، باقی صوبوں میں اور ماحول ہے انشاء اللہ پنجاب پھر نکلے گا، ہم نے 5 اگست تک تحریک کو ہر صورت اوپر لے کر جانا ہے ہماری تحریک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اس لیے ساری پارٹی سے مشاورت کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے بیٹوں کو گرفتاری کی دھمکی دینا شرم والی بات ہے انکا پاکستان آنا حق ہے ان پر کوئی ایف آئی آر نہیں ہے یہ لوگ ایسی دھمکیاں دے کر خود کو ایکسپوز کر رہے ہیں، ریاست ہمیں تحفظ فراہم نہیں کر رہی، اس ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے، اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اگر عمران خان کے بیٹے اپنے والد کے لیے پاکستان آ رہے ہیں تو ان کو کیا تکلیف ہے، میرا چھوٹا بیٹا میرے ساتھ لاہور جا رہا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور آج شام لاہور پہنچیں گے اس دوران پارٹی کی جانب سے جی ٹی روڈ پر پاور شو کیا جائے گا،لاہور میں متعدد اہم سیاسی ملاقاتیں اور مشاورتی اجلاس ہوں گے، علی امین گنڈاپور لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سے خصوصی ملاقات کریں گے، دورہ لاہور کے دوران علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور پنجاب اسمبلی کے اراکین سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، ان ملاقاتوں کا مقصد عمران خان کی زیر قیادت جاری تحریک کو منظم اور فعال کرنا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ لاہور میں پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب کریں گے، لاہور میں ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا جائے گا جہاں تحریک کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
آج ’ ’ یوم یکجہتی کشمیر“ جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
?️ 5 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آج پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر
فروری
پاکستان کی اسرائیل کے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بیان کی سخت مذمت
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل
ستمبر
یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے مشیروں کے منصوبے کا اعلان
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی
جون
شام میں ہونے والے انتخابات میں امریکا کی ناپاک سازش، ملک کے ماحول کو خراب کرنے کی پوری کوشش جاری
?️ 27 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام میں ایک ایسے وقت میں انتخابات برگزار ہورہے ہیں
مئی
وزیر اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین
مئی
امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کا چین اور روس سے تعلقات بڑھانے کا فیصلہ
?️ 22 ستمبر 2025امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کا چین اور روس سے تعلقات بڑھانے
ستمبر
غزہ کی پٹی میں وحشیانہ جرائم
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے چھاتہ بردار ڈاکٹر یوول گرین کے
مارچ
جولانی کا شام میں مسلح گروپوں کو ختم کرنے کا منصوبہ
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریر الشام کا رہنما ابو محمد الجولانی نے شام کی صورتحال
دسمبر