عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانےکا حکم

کیا عمران خان نے اعتراف کیا تھا یا بیانیہ بنایا گیا ہے؟ عمران خان کی زبانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی چیک کیا تھا، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا سپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ ساری ذمہ داری آپ لے رہے ہیں، اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے ، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہم ذمہ داری لیں گے۔

عدالت نے عمران خان کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہوں گے۔

حکم دیا گیا کہ میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو فراہم کرے گا، چیف کمشنر میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

نیویارک میں غزہ کی ماؤں کے ساتھ ہمدردی کرنے پر ایک نرس نوکری سے باہر

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی نژاد امریکی نرس مڈوائف حسن جبر نیویارک یونیورسٹی لینگون

ہیروشیما کے جرم پر امریکی تکبر ابھی بھی باقی

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر

عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت روکنے کا حکم

?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے ٹرائل

سیاسی جماعتوں کو مذہبی کارڈ اور غداری کے کارڈ سے اجتناب کرنا چاہیے۔خورشید شاہ

?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ کی مدت میں ایک سال

امریکی کٹ بجٹ میں گن وائلنس سے بچاؤ کے پروگرام

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ملک میں بندوق کے تشدد سے بچاؤ

ریاض کے ایک سکیورٹی مرکزمیں دھماکہ اور سعودی حکام کا ردعمل

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:کچھ سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس نے ریاض کے سکیورٹی زون میں

دل کا برقی نظام ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی

?️ 26 ستمبر 2025سانتیاگو: (سچ خبریں) محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام

نیتن یاہو حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے خوفزدہ

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: گیلنٹ، جسے نیتن یاہو نے برطرف کر دیا تھا اور اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے