?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کر دیں۔سابق چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
سابق چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے استدلال کیا کہ عمران خان توشہ خانہ میں گرفتاری سے قبل عدالت میں پیش ہوتے رہے، سابق چیرمین پی ٹی آئی کی کچھ ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا، عدالت کو چاہیے تھا جن ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوچکے تھے ان ضمانتوں پر سابق چیرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں جیل سے طلب کرتی۔
وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ مگر معزز جج صاحب نے ایسا نہیں کیا اور عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کیں، جج کے پاس لا محدود اختیارات ہیں تمام عدالتوں میں ملزمان کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے، پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے سابق چیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کی مخالفت کی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ملزم سزا یافتہ تھا انکو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی تھی۔
پراسکیوٹر جنرل نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، بعد ازاں جاری فیصلے میں عدالت بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ کو عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
پولیٹیکو: ایران کے ساتھ معاہدے کی سب سے بڑی رکاوٹ، ٹرمپ کا خودبینی ہے
?️ 7 مئی 2026سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو نے موجودہ اور سابق امریکی اور
مئی
خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
?️ 13 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف
جون
پولیس تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کا اعترافی بیان نا قابل قبول قرار
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا
جولائی
میکسیکو کا امریکی فوجیوں کو اپنی سرزمین میں داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق
?️ 12 فروری 2026 سچ خبریں:میکسیکو کی سینیٹ نے امریکی فوجی دستوں کو اپنی سرزمین
فروری
غزہ کی حمایت ایک مذہبی فریضہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین
جون
سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔ مریم اورنگزیب
?️ 30 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی: عثمان بزدار
?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر
جولائی
آئی ایم ایف کی تنقید کے درمیان حکومت کا ترقیاتی اخراجات میں کمی و دیگر اصلاحات کا عہد
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے خصوصی سرمایہ
اکتوبر