عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 4 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل دیے کہ 9 مئی کو لاہور مال روڈ سے جو ریلی نکلی اس کو صرف آرمی ہاؤس نظر آئے، بڑی پلاننگ کے تحت عسکری ٹاور اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔ عوام کو اکسایا گیا، بیانیہ بنایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھی ملزمان کی ضمانتیں انہیں نکات پر اسی عدالت سے خارج ہوئیں۔

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل مکمل کیے تھے، سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی لاہور میں موجود نہیں تھے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے مقدمات انتقامی کارروائی ہے، پراسکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت بھی موجود نہیں۔

انسداد دہشتگری عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد بانی مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے، کنٹینر اور سرکاری گاڑیاں جلانے سمیت 9 مئی کے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

سابق وزیر اعظم کے خلاف 9 مئی کے مزید 8 مقدمات میں درخواست ضمانتیں لاہور کی اے ٹی سی کورٹ نمبر ون میں زیر سماعت ہیں جن پر کارروائی 30 نومبر کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی، پراسیکیوشن کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا

?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم کی عدالت میں پیشی سمیت انتخابی اصلاحات و

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سحر و افطار کے اوقات میں کشمیریوں کو شدید پریشان کر رہی ہے

?️ 3 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہیں بھارتی فوج نے

فلسطینی کمزور ہونے والے نہیں:آیت اللہ سیستانی

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:عراقی شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صہیونیوں کے

بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔ بلاول بھٹو

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے

پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے وابستگی تاریخ کا روشن باب ہے،فیصل کریم کنڈی

?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فلسطینی عوام کو خراجِ

چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا، صدر زرداری

?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری

ونزوئلا کی جنگ دراصل پوری امریکی براعظم کی جنگ ہے: ونزوئلا کے صدر

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:ونزوئلا کے صدر نیکلاس مادورو نے امریکہ کی پالیسیوں کو ملک

پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے نزدیک پاک فضائیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے