عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کا خصوصی سکیورٹی کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکورٹی کا مطالبہ کر دیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو سکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا جس میں عمران خان کی سکیورٹی کیلئے خصوصی گارڈز مانگے گئے ہیں، جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔

سیکورٹی خدشات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کواڈیالہ جیل سے عدالت پہنچانے کیلئے خصوصی سیکورٹی درکارہوگی اس لئے اسلام آباد پولیس خصوصی سیکورٹی کا بندوبست کرے ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو 15 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کئے تھے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہوں۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی آئی کو 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے۔

اس صورت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آکربتائیں۔ اگر 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو 3 بجے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیدیاتھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشال یوسفزئی کو عمران خان سے ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست پر پہلے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو طلب کیا تھا اور انہیں ہدایت کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہے یا نہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ یہ عدالت کے آرڈر کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پر فریقین کی رضامندی سے ہوا تھا۔عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتی۔ بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا تبادلہ ہو گیا

?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  چیف

سپریم کورٹ: آئینی بینچ کل بیرون ملک اثاثہ رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کریگا

?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئینی بینچ میں مقدمات کی

روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو

صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور

?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون

مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں

میکرون اپنے برسوں کی حکمرانی کے مثبت نتائج کو ظاہر کرنے کی کوشش میں

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:مشرقی فرانس کے علاقائی اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر

کرم میں سڑکوں کی بندش کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

?️ 8 نومبر 2024پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کرم میں ضلع کو جانے والی

توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے