عمران خان کا کسان اور تاجر سمیت مختلف ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کسان اور تاجر سمیت مختلف ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عمران خان  نے کھاد کی عدم فراہمی اور بلز میں اضافے پر کسانوں کے ساتھ احتجاج کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ کو کسان یونین کے نمائندوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔جمشید چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسانوں اور تاجروں کو لانگ مارچ میں بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

عمران خان دورہ لاہور کے دوران تاجروں اور کسان نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔قبل ازیں کسان بورڈ پاکستان وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ کسان بورڈ پاکستان جو ملک گیر احتجاج کی تحریک شروع کررہا ہے مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

حکومت کی کسان دشمن پالسیوں نے پاکستان کی زراعت تباہ و برباد کردی ۔پوری دنیا کو گندم ، چینی اور کپاس ایکسپورٹ کرنے والا ملک اب زرعی اجناس کئی گنامہنگے داموںامپورٹ کرنے پر مجبورہے۔

زخیز زمینوںپر ہائوسنگ کالونیاں بنانے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ بجلی کئی گنا مہنگی اوربلوںمیں ناجائز ٹیکسوںکی بھرمار کردی گئی ہے۔جعلی کھاد اور جعلی زرعی ادویات دھڑلے سے فروخت کی جارہی ہیں۔کھادکی مصنوی قلت پید ا کرکے بلیک میں فروخت جاری ہے۔ڈی اے پی کی قیمت 15ہزار روپے سے بھی بڑھائی جارہی ہے۔ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیںکررہی ہیں۔

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا کنٹرول بھی مافیا نے سنبھال رکھاہے۔شوگرملیں گنا کوڑیوںکے بھائو خرید کر بھی رقم کسان کو خوار کر کے ادا کرتی ہیں۔کسان کو اپنی فصل کی اصل قیمت بھی میسر نہیںہوتی ہے۔اگر بجلی ، پٹرول، ڈیزل ، کھاد، ڈی اے پی کی قیمتوں میں کمی نا کی گئی اور گنے کی قیمت 400روپے فی من اور گندم کی قیمت4000روپے فی من مقرر نا کی گئی توجاتی عمرہ ، زمان پارک، گورنر ہائوس،وزیر اعلیٰ ہائوس، پنجاب اسمبلی اور اس کے بعدقومی اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ صہیونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے کل کے

UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی

الاسکا کے ساحل کے قریب امریکی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کا پھیچا کیا

?️ 20 فروری 2026الاسکا کے ساحل کے قریب امریکی جنگی طیاروں نے روسی طیاروں کا

امریکی کانگریس میں ہنگامہ خیز اجلاس؛ ٹرمپ کا دعویٰ عقل سے عاری

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:امریکی کانگریس میں ایران پر حملے پر ہنگامہ کھڑا ہو

پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری

کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج آئیں گے، محسن نقوی

?️ 5 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم

ہم امریکہ سے کبھی آمنے سامنے بات نہیں کریں گے

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے آج صبح سویرے امریکہ

صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات منتشر

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:  صہیونی اخبار Haaretz نے صہیونی فوج کی سینکڑوں خفیہ دستاویزات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے