عمران خان کا سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ

?️

لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں رات گئے وفاقی حکومت کے اعلامیے پر گورنر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ’پنجاب میں آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی پر فوری طور پر نوٹس لیں‘۔

ان کا یہ بیان وفاقی حکومت کی اعلامیے کے بعد سامنے آیا، یہ اعلامیہ صدر عارف علوی کی جانب سے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی مسترد کرنے کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ’امپورٹڈ حکومت آئینی افراتفری پھیلا کر پنجاب میں عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کٹھ پتلی حکمراں وزیر اعلیٰ کے خفیہ انتخاب کے ذریعے صوبے پر مسلط ہوئے، اب تمام تر آئینی ضرورتوں کو پسِ پردہ رکھتے ہوئے صدر کے عہدے کی تذلیل کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک کوشش قرار دیا، کیونکہ وہ آئین کی حفاظت کرنے پر بضد تھے۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں آئین کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر خاموشی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے لہٰذا سپریم کورٹ کو معاملے کی حساسیت دیکھتے ہوئے ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

دریں اثنا عمر سرفراز چیمہ نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کے حوالے سے کابینہ ڈویژن کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے اسے ’غیر قانونی‘ قرار دیا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ صدر نے ’غیر معمولی‘ حالات کے پیشِ نظر سمری مسترد کی تھی اس کے باوجود کابینہ ڈویژن نے ’غیر قانونی‘ نوٹی فکیشن جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئینی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے جلد آگاہ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ایک تہائی امریکیوں کا معاشرے میں کم نچلے طبقے سع تعلق

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:   گیلپ پول کے مطابق، پچھلے 20 سالوں میں اپنے آپ

چین عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے:سعودی عرب

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے چینی اور

وزیر اعظم نے کابیینہ اجلاس طلب کر لیا

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل

حکومت عام آدمی کی حالت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی

?️ 15 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے اپنی زیرِ صدارت پاکستان تحریک انصاف

انسٹاگرام اور تھریڈز نے سیاسی مواد دکھانا بند کردیا

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنی سوشل شیئرنگ

انصار اللہ: خاموشی اور پسپائی امریکہ کو مزید مغرور بناتی ہے

?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: یمنی انصار اللہ نے لاطینی امریکہ کے خلاف امریکی دھمکی

مثبت سوچ نے کینسر کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد کی،اداکارہ فرح نادر

?️ 1 فروری 2025 کراچی(سچ خبریں) 90 کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے

ترکی کے جنگی طیاروں کی شمالی عراق پر بمباری

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:ترکی کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز عراقی کردستان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے