?️
اسلام آباد ( سچ خبریں )پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، کوئی شک نہیں کہ ملک بھر سے لوگ اس جلسے میں شریک ہوئے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے جلسے میں ملک بھر سے لوگ آئے ، اس میں کوئی شک نہیں، انہوں نے 15 دن پہلے سے جلسے کی تیاری شروع کی ہوئی تھی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ان کی حکومتیں ہیں ،، لوگوں کی آمد ہونی ہی تھی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، لڑائی پارلیمان کے اندر ہے ، سیاست کو سڑکوں پر کرنا چاہیں گے تو الیکشن کا موقع ہوگا اور ہم وہ بھی ثابت کریں گے ، کیا بلاول بھٹو نے کم پاور شو کیا ، بلاول کراچی سے چلے اور پورے سندھ میں استقبال کئے ، وہ لوگ ہماری ریلی کے ساتھ تو نہیں آئے ، ہماری ریلی آگے چلتی گئی ، جگہ جگہ لوگوں نے بھرپور استقبال کیا ، بلاول صاحب نے خطاب کیا اور آگے چل دئے ، اگر وہ مجمع بلاول صاحب کے ساتھ ہوتا یا اس سے آدھا بھی ہوتا تو اسلام آباد شہر میں جگہ کم پڑ جاتی ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک میں باہر کے پیسوں کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیسہ باہر سے ہے لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں، زیادہ تر انجانے میں کچھ جان بوجھ کر یہ پیسہ ہمارے خلاف استعمال کر رہے ہیں، قوم نے فیصلہ کرنا ہے باہر کے اربوں روپے لیکر حکومت کے خلاف سازش کرنے والے غلاموں کو کامیاب ہونے دیں گے، قوم اور میڈیا سے کہنا چاہتا ہوں کتنی دیر تک ایسے گزارہ کریں گے کہ دھمکیاں مل رہی ہیں، بیرونی سازش کی ایسی بہت سی باتیں ہیں جو مناسب وقت میں بہت جلد سامنے لائی جائیں گی، قوم جاننا چاہتی ہے لندن میں بیٹھا ہوا کس، کس سے ملتا ہے، پاکستان میں بیٹھے کردار کس کے کہنے پر چل رہے ہیں؟،
ہمارے پاس ثبوت ہے جو ہر چیز کو ظاہر کر رہا ہے، تفصیل سے بات نہیں کر رہا، نہیں چاہتا میری کسی بات سے ملک کے مفاد کو نقصان پہنچے، میں نے آپ سے پوری بات نہیں کی، مجھے کسی کا ڈرنہیں، ہم ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں، الزامات نہیں لگا رہا، میرے پاس یہ خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتا چلا، جمہوری لیڈر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا عوام میں جاتا ہے، اس لیے آج عوام کو بتارہا ہوں، حکومت جاتی ہے جائے، جان جاتی ہے جائے، کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان اور آذربائیجان میں متعدد معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اذربائیجان کے دورے کے
فروری
آرمی چیف کی بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی
?️ 30 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں سیکیورٹی
جنوری
یونیسیف کی جانب سے افغانستان کے صحت اور تعلیم کے لیے 21 ملین ڈالر کی امداد
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے افغانستان کے صحت
مارچ
غزہ پر صیہونی حملے جاری؛ مختلف علاقوں میں کم از کم 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حملوں میں کم
اکتوبر
روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا
مئی
نیتن یاہو غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مجبور نہیں
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ دوسرے مرحلے کا آغاز فوری طور پر چاہتی ہے،
دسمبر
افغان بچے بارودی سرنگوں کے دھماکوں کا شکار
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے
جولائی
سینیٹ اجلاس: بھارتی جارحیت اجاگر کرنے کیلئے قائم کمیٹی میں کسی اپوزیشن رکن کو شامل نہ کرنے پر تنقید
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کی جانب
مئی