?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز، اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ اور توشہ خانہ تحائف خریدنے کے دعویدار عمر فاروق ظہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان نے بتایا کہ ’حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلا جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکے باز عمر فاروق ظہور کے خلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں‘۔
خیال رہے کہ 15 نومبر کو ’جیو نیوز‘ کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی ایک مہنگی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کی جس کی مالیت 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’مارچ 2019 میں سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کے پاس گھڑیوں کا ایک سیٹ ہے اور اگر میں دلچسپی رکھتا ہوں تو میں فرح خان (عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست) سے رابطہ کروں کیونکہ انہیں مدد کی ضرورت ہے اور ان اثاثوں کے لیے کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے‘۔
عمر فاروق ظہور نے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے دبئی میں فرح خان سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں بتایا کہ یہ گھڑی سعودی شہزادے نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی اور وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے یہ چیزیں بیچنا چاہتی ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی اس گھڑی کو 40 سے 50 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن بات چیت کے بعد میں نے اسے 20 لاکھ ڈالر میں خرید لیا اور فرح خان کے اصرار پر ادائیگی نقد میں کی۔‘
عمر فاروق ظہور نے کہا کہ ’ادائیگی کے فوراً بعد فرح خان نے شہزاد اکبر کو فون پر بتایا کہ ڈیل ہوگئی ہے اور مجھ سے تعارف کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، شہزاد اکبر نے بھی توشہ خانہ کے تحائف خریدنے پر میرا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ میں اس معاملے پر کسی سے بات نہ کروں اور میں نے حامی بھرلی‘۔
جیو نیوز پر نشر کیے گئے انٹرویو کے دوران عمر فاروق ظہور نے وہ گھڑی بھی دکھائی اور دعویٰ کیا کہ یہ اصلی ہے، انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیے جانے کی صورت میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔
بعدازاں 15 نومبر کو عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی خریداری کے حوالے سے ان تازہ انکشافات کے جواب میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’جیو اور اینکرپرسن شاہزیب خانزادہ نے ہینڈلرز کے تعاون سے ایک مشہور دھوکے باز اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کی جانب سے تیار کی گئی بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان لگایا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’بس اب بہت ہوچکا، میں نے اپنے وکلا سے بات کی ہے اور جیو، شاہزیب خانزادہ اور جعلساز (عمر ظہور) کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی مقدمے کا فیصلہ کیا ہے‘۔


مشہور خبریں۔
ملتان میں بھی کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی
?️ 19 جون 2021لاہور(سچ خبریں) ملتان میں بھی کورونا ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسین کی
جون
لاس اینجلس کے فائر چیف کا آتشزدگی کے بارے میں اہم بیان
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:جنوبی کیلی فورنیا کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے نسبتاً پرسکون دن گزارنے
جنوری
جنوبی شام میں صیہونی فوج کی گولہ باری، درعا اور قنیطرہ میں حملے
?️ 21 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنوبی شام کے صوبے درعا میں توپ خانے
ستمبر
سعودی عرب کے قومی دن پر پاکستان بھی خوش ہے۔ مریم نواز شریف
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی
ستمبر
چین کی مشرق وسطی کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف
?️ 24 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چین نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال میں
مارچ
جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود نہیں تھے
?️ 29 اگست 2025جن جگہوں پر اسرائیل نے حملے کئے تھے وہاں ہمارے قائدین موجود
اگست
شام کے ساتھ جنگ یقینی ہے:صیہونی وزیر
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:شامی فوج کی پریڈ میں غزہ کے حق میں نعروں کے
دسمبر
سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے
فروری