?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے ایران اسرائیل صورتحال کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جب عمران خان کو بیرون ملک احتجاج کے بارے میں بتایا تو وہ ہنس پڑے، تاہم عمران خان نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کی وجہ سے مؤخر کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیئے، اسرائیل کے بارے میں عمران خان کا مؤقف واضح ہے، ان کا مؤقف پوری دنیا جانتی ہے، سوشل میڈیا ان کے بیانات سے بھرا پڑا ہے، اس وقت ہم پاکستانی ان 17 سیٹوں والے، فارم 47 کے حکمرانوں صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے اسرائیل کے حوالے سے بیان کا انتظار کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا بجٹ کے بارے میں عمران خان کہتے ہیں کہ بجٹ الیٹ کیپچر کا بجٹ ہے، 43 لاکھ پڑھے لکھے لوگ پاکستان چھوڑ گئے ہیں، شہباز شریف نے چوتھا بجٹ پیش کیا ہے جس میں عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے، اس بجٹ کے نتیجے میں پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی، صوبہ خیبرپختونخواہ میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد ہی پاس ہوگا، خیبرپختونخواہ کا بجٹ عمران خان کی اجازت سے پیش ہوا ہے، انہیں پتا تھا کہ بجٹ پیش ہونا ہے تاہم عمران خان نے علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز سے اپنی ملاقات تک صوبائی بجٹ کی منظوری روک رکھی ہے۔
پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان لاوارث نہیں ہے عمران خان عام قیدی نہیں جسے یہ جب چاہیں جہاں مرضی اٹھا پھینکیں، 9 مئی کی یہ چاہتے ہیں عمران خان معافی مانگیں جب کہ کل کیس لگا ہوا تھا یہ کچھ ثابت نہیں کر پاتے سب جھوٹ ہیں، یہ عمران خان سے ہار چکے ہیں اور اب عمران خان کے ساتھ یہ بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن جس دن عوام کھڑی ہو گئی یہ لوگ بیٹھ بھی نہیں سکیں گے، اگر ہم اڈیالہ کے باہر بیٹھیں تو کسی کو نہیں بلائیں گی خود لوگ آ جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل فلسطینی عوام کے مکمل خاتمے کا خواہاں
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
جولائی
چین سلامتی کونسل کا صدر
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: ان پی آر نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
عراق میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع امریکی
مارچ
قوم مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ ہے، جاوید ہاشمی
?️ 22 اپریل 2025ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ قوم
اپریل
متحدہ عرب امارات فرانس کے قرضے ادا کرنے کے لیے یمنی قدرتی ذخائر لوٹ رہا ہے:یمنی ذرائع ابلاغ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات فرانس
فروری
حماس اب بھی طاقتور ہے: امریکی میڈیا کا اعتراف
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق غزہ کی پٹی
دسمبر
کم از کم 100 صہیونی حماس کے ہاتھوں گرفتار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح خبر دی
اکتوبر
2021 میں بحرین کی حکومت کو 2.5 بلین کا خسارہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کا مالی خسارہ سال 2021 میں 953 ملین دینار
دسمبر