?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان مُلک کی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، خواجہ سراوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہے انہوں نے حکومتیں کی ہوئی ہیں، ان خواجہ سراؤں کو ایزی نہ لیں یہ خواجہ سرا حکومتیں بھی گرا سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ’میں نے استحکام پارٹی کبھی جوائن ہی نہیں کی یہ سب کو پتا ہے تو اس کی ترید کیا کروں‘، اس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی میں کون مظبوط ہے؟‘ اس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’تاریح گواہ ہے ہمشہ سے عدلیہ ہی مظبوط رہی ہے‘، اس دوران جب ان سے عدالتی کارروائی سے متعلق پیمرا نوٹی فکیشن کا سوال ہوا تو سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ ’ پیمرا نوٹیفکیشن کا مطلب اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہیں، پیپلیز پارٹی اور مسلم لیگ کو اجلاس کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن کلئیر کریں۔
فواد چوہدری یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان احمقوں کے تبصرے پڑھ کر حیران ہو جاتا ہوں جو لکھ رہے ہیں کہ پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی مائنس عمران خان فارمولا ہے، ان "بزرجمہروں” نے ایک دن کوئی تکلیف نہیں دیکھی اور ان کے لیے مہینوں پابند سلاسل رہنے والی لیڈر شپ پر بہتان لگانا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پاکستان میں وہ حیثیت ہے جو ماؤزے تنگ کی چین کے انقلاب میں تھی یا قائد اعظم کی مسلم لیگ اور گاندھی کی کانگریس میں تھی، عمران خان کے اشارے کے بغیر پاکستان کی سیاست کی شطرنج پر کوئی چال چلی ہی نہیں جا سکتی، اس کھیل کا بادشاہ عمران خان ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا اظہار خیال
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق، سعودی عرب میں یوکرین اور امریکہ
مارچ
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی
?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں
جون
غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی جنرل کا اہم اعتراف
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک صیہونی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جون
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو
مارچ
کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے
?️ 1 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں
اکتوبر
بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام
مئی
صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی
جولائی