?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے میں عدالت اور حکومت کے ہر فورم پر گیا لیکن کوئی بھی میری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا پایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کو ہم نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو پیغام دیا ہے کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچیں، اس کے بعد اڈیالہ جیل جائیں تاکہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے کیوں کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے میں عدالت اور حکومت کے ہر فورم پر گیا لیکن کوئی بھی میری عمران خان سے ملاقات نہیں کروا پایا، اس سب کے باوجود اگر کوئی کہتا ہے کہ پی ٹی آئی صرف احتجاج کی سیاست کرتی ہے تو وہ بکواس کرتے ہیں۔
سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ ہمارے صوبے کا ساڑھے 3 ہزار ارب وفاق کی طرف واجب الادا ہے وہ ہمیں ہمارا حق نہیں دے رہے، ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس پیسے نہیں دوسری طرف آئی ایم ایف آپ پر چارج شیٹ لگاتا ہے کہ آپ نے 5 ہزار 300 ارپ روپے کھائے ہیں، ہم نے ان پیسوں کا حساب لینا ہے، صوبائی حکومت کا مؤقف ہر یونیورسٹی، کالج اور طالب علم تک پہنچائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ این ایف سی کی 4 تاریخ کی میٹنگ کے بارے میں طلباء کو معلوم ہونا چاہیئے کہ وفاق سے ہمارے صوبے کو کن واجبات کی ادائیگی باقی ہے کیوں کہ میں چاہتا ہوں کہ صوبے کے نوجوان اور عوام اس حقیقت سے آگاہ ہوں کہ جب قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخواہ کے ساتھ ضم کیا گیا تھا تو صرف انتظامی طور پر انضمام کیا گیا، بدقسمتی سے مالی طور پر آج سات سال گزر جانے کے باوجود بھی ہمیں مکمل انضمام نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے تیاری پکڑو تو ہم نے تیاری پکڑنی ہے، اگر مذاکرات ہوں گے تو وہ تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ کریں گے جیسا کہ عمران خان نے کہا ہے اور اگر کوئی جلسہ یا کال آئے گی تو وہ بھی انہی کی طرف سے آئے گی اور ہم اُس پر عمل کریں گے، اپنے لیڈر کی ہر بات پر لبیک کہنا ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین کا اظہار تشویش
?️ 25 نومبر 2025جنیوا: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ماہرین نے رواں سال اپریل میں
نومبر
قیدیوں کی پھانسی کا قانون اسرائیل مخالف کارروائیوں کا سبب بنے گی: عطوان
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، بین الاقوامی اخبار الرائے الیوم کے ایڈیٹر انچیف اور
نومبر
پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں
جون
پنجاب میں ن لیگ کی حکومت خطرے میں
?️ 27 جون 2022لاہور (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں
جون
صیہونیوں اور حزب اللہ کے ما بین کیا چل رہا ہے؟
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی فوج کے ریٹائرڈ افسر بریگیڈیئر جنرل محمد الحسینی نے اپنے
مئی
امریکی سیکیورٹی اہلکار جاسوس بنی ؛ وجہ؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے وفاقی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ ریاستہائے
جولائی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے
اکتوبر
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے سخت نتائج ہوں گے
?️ 20 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کانے فرانسیسی سفیر کے خلاف اسمبلی
اپریل