?️
لاہور ( سچ خبریں ) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے بے نظیر‘ نوازشریف اور عمران خان کو وزیراعظم بنوایا ہے ۔1999ء میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکہ اور برطانیہ کے ویزوں کی فراہمی میں بھی کردار ادا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان اور ماضی کے 2 وزرائے اعظم کو عہدہ دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ، عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے ، 1999ء میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکہ اور برطانیہ کے ویزوں کی فراہمی میں بھی کردار ادا کیا کیوں کہ پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ شریف برادران برطانیہ جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے بینظیر بھٹو کو کامیاب کرنے کے لیے ان کا بہت ساتھ دیا انہیں وطن واپسی میں مدد کی اور 2013ء کی انتخابی مہم میں کام کرکے نوازشریف کو کامیاب کرایا ، اس کے علاوہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس دلانے کے لئے میں نے بہت محنت کی ، جس کے لیے بھارتی لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ ہمارے ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے ، پاکستان کا نظام ناکام نہیں ہوا بلکہ لوگ ناکام ہوئے ہیں ، جب ریاست کمزور اور لوگ مضبوط ہوجائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں ، حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے ، ہمیں بھی پھر مزید 5 سال دیئے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے سے پارٹی کو بتا دیا تھا ہم ہاریں گے ، پنجاب میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے جب کہ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی ، اگر شہباز شریف کے ساتھ میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ چھوڑتا۔
علاوہ ازیں اے آر وائی کے ٹاک شو میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی مفاہمت کا حامی رہا ہوں، پارٹی میں کھل کر اپنی رائے دیتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ پارٹی میں ہونے والی بحث کو میڈیا میں نہیں لانا چاہیے ، ملک میں مہنگائی ہے اور غریب آدمی پس رہا ہے لیکن حکومت نے صحت کارڈ کی شکل میں بڑا کام کیا ہے ، احساس پروگرام سے غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ڈالر پھر مہنگا،روپے کی قدر میں کمی
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایف اے پی کے ڈیٹا کے مطابق روپیہ آج
اگست
الاقصیٰ طوفان اور صیہونی حکومت کے عرب ممالک کے ساتھ سازش
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کی کہانی کہ جس نے صیہونی حکومت کو ایک
اکتوبر
امریکی حکومت اسرائیل کے جرائم میں براہ راست شریک
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
مشرقی افغانستان میں زلزلے کے دو جھٹکے
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی زلزلہ پیما مرکز نے افغانستان کے جنوب مشرق اور
جولائی
ای سی سی کا چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار
?️ 4 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم
فروری
صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے
?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا
اپریل
نیتن یاہو کی دیوان لاہہ کے ممکنہ فوجداری حکم سے بچنے کی کوشش
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور
ستمبر
سوشل میڈیا پرگمراہ کن پروپیگنڈا ، مسافروں کو بغیروجہ آف لوڈ نہیں کیا جاتا ، ایف آئی اے
?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے
نومبر