?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں عمران خان اور پارٹی قیادت کی رہائی سمیت تین نکات رکھے ہیں، معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے سامنے 3 نکات رکھے ہیں کہ ملک میں غیرقانونی اقدامات بند کیے جائیں، پی ٹی آئی کارکنوں سے جیل میں روا سلوک کا خاتمہ کیا جائے اور عمران خان، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ رہائی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کوئی رعایت مانگ رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے غیر قانونی طور پر انتقام کی بنیاد پر یہ کیسز بنائے ہیں، اس لیے جو قانون کہتا ہے اس کے مطابق کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات میں اپنا موقف رکھا ہے، ہمارا اب بھی یہی موقف ہے کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، لیکن جو بھی صورتحال ہے ہمیں اس کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹ میں سویلینز کے کیسز کی اجازت دینے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے بھی ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کو ایک اور جھٹکا
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے داخلی سلامتی کے مشیر، زاچی
جون
ٹک ٹاک کا طلبہ کے لیے نیا کیمپس فیچر متعارف
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے یونیورسٹیز کے
اگست
اسرائیلی کابینہ میں بدعنوانی کا گروہ یاجوج اور ماجوج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں ہونے والی پیش رفت کے جواب میں صیہونی
ستمبر
پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان
فروری
ٹرمپ انتخابی مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ نے لکھا کہ اس ملک کے سابق
نومبر
پاکستان میں بھی پانی کے عالمی دن کا انعقاد کیا گیا
?️ 22 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایاجاتا ہے اس
مارچ
صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی
?️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی
مارچ
یمن کے شہر الحدیدہ کے ایک علاقے پر فضائی حملہ
?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کے المسیرہ نیٹ ورک نے آج منگل کی صبح
دسمبر