?️
اسلام آباد(سچ خبریں)عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں عثمان بزدار نہیں ہوں جس سے آپ زبردستی آفس چھین لیں اور وہ چپ کر کے گھر چلا جائے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب پولیس کو غنڈہ فورس بنا کر میرے آفس کو یرغمال بنا یا جا چکا ہے ، ہم وزارت داخلہ کو لکھ چکے تھے کہ ہمیں ایف سی اور رینجرز کی سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ پنجاب پولیس ہمارے احکامات نہیں مان رہی ، میں نے خط بطور عمر چیمہ نہیں گورنر پنجاب لکھا ، مجھ سے میرا آفس اور گاڑیاں چھین لی گئی ہیں مگر میں جس گھڑی تک یہاں موجود ہوں اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ پنجاب میں سرکس چلا رہے ہیں جہاں دو دو وزیر اعلیٰ موجود ہیں ، انہوں نے غلطی کی اور اسے درست کرنے کی بجائے مزید حماقتیں کی جا رہی ہیں ، ایک وزیر اعلیٰ آفس جو خالی ہی نہیں ہوا تھا وہاں پر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخابات کر ادیے گئے ۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ایک جج سے تحفظات تھے ، آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں کہ وزیر اعلیٰ سے حلف لے ، مگر آئینی ٹیم سے مشاورت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے وکلاء نے عدلیہ کو دھوکے میں رکھا ، ان کے علم میں تھا ، خود ان کے لیڈران جن میں سعد رفیق اور خواجہ آصف شامل ہیں انہوں نے پریس کانفرنسز کی تھیں کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ غیر آئینی تھا ، لہذا ان کے وکلاء کو علم تھا مگر انہوں نے عدلیہ کو دھوکے میں رکھا ، وکلاء برادری کو ان وکلاء کے خلاف ایکشن لینا چاہئے ۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میں نے اپنی سکیورٹی سے متعلق خط صرف اس لئے لکھا کہ جب مستقبل میں بیرونی سازش پر جے آئی ٹی سمیت دیگر تحقیقاتی کمیٹیاں بنیں گی تو تمام لوگوں کے کردار سامنے آئیں گے کہ کن افراد نے سہولت کار بن کر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں، جس طرح پنجاب اسمبلی میں پولیس بلا کر غنڈہ گردی کی گئی ایسی مثال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صیہونیوں
جنوری
امریکی حکومت کا تائیوان کو 500 ملین ڈالر کی اسلحہ امداد بھیجنے کا منصوبہ
?️ 7 مئی 2023ایک باخبر ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت تائیوان کو
مئی
عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور
اگست
سعودی اتحاد اور یمن کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا ہے؟ کسی کی غلطی ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے سربراہ نے جارح
اکتوبر
گوگل کی جانب سے آئی فون صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف
?️ 24 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) گوگل کی جانب سے تین نئے فیچرز متعارف کرائے
اگست
These 7 Creams Will Turn Your Feet Into Silky Little Nuggets
?️ 30 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
عراق میں5داعشی تکفیری دہشت گرد گرفتار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی
فروری
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موساد کے سربراہ کو اسرائیل کا نیا سلامتی مشیر مقرر کردیا
?️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موساد کے
جولائی