عمان کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے پر وزارت خارجہ کا ردعمل

عمان کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے پر وزارت خارجہ کا ردعمل

?️

سچ خبریں: دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ عمان کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جس میں 2 پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانہ شہید ہونے والے 2 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کر رہا ہے اور ان کی میتوں کی واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغرب کے دوغلے پن اور منافقت پر عمان کی شدید تنقید

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے نے سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی کھولی ہے، اور پاکستانی سفیر زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی اسپتالوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ سلطنتِ عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عمان کے مفتی اعظم کا صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ عمان حکومت نے مجموعی طور پر 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: چین

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:چین کے ایک فوجی ترجمان نے امریکہ پر الزام عائد کیا

ہم شام کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی جگہ نہیں بننے دیں گے: جولانی

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی نے برطانوی ٹائمز اور دیگر میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے کچے کےعلاقے میں انٹرنیٹ کی معطلی کا حکم

?️ 14 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کچے

شام میں امریکی فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں؛امریکی فوج کا اعتراف

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے صیہونیوں میں ہجرت کا رجحان بڑھا دیا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں زندگی کی بڑھتی ہوئی

آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ کے ایلچی سے ملنے سے انکار

?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:بعض عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے

پوتین کا شمالی کوریا کو دوستی کا پیغام 

?️ 25 دسمبر 2025پوتین کا شمالی کوریا کو دوستی کا پیغام روس کے صدر ولادیمیر

یورپ-بحیرۂ روم ہیومن رائٹس واچ کا صیہونی حکام کو شدید انتباہ

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:یورپ-بحیرۂ روم ہیومن رائٹس واچ نے صیہونیوں کی جانب سے غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے