?️
اسلام آباد (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علیمہ خان کی توہین قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دو خواتین نے انڈہ مارا تھا، اس واقعے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
اس بارے میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت کہا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں خواتین کی حرمت اور سماجی روا داری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جارحیت سے علیمہ خان ہی نہیں بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہماری جانب سے ماضی میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال کو گولی مارنے جیسے واقعات کی بھی مذمت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی افوسناک اور قابل مذمت ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نئی دہلی میں نماز جمعہ میں روکاوٹوں کی وجہ سے گرفتاریاں
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: نئی دہلی کے شمالی شہر گڑگاؤں میں ہندو گروہ ہفتوں
اکتوبر
"دنیا کے سب سے غریب صدر” کی میراث، لاطینی امریکہ کے لیے ایک مثال
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: یہ الفاظ جوسے "پیپے” موخیکا کے ہیں، جو یوراگوئے کے سابق
مئی
ایف بی آر کی نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رضاکارانہ تاجر دوست اسکیم ناکام ہونے کے بعد
مئی
فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی نافرمانی شروع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: الاسیر کلب جو کہ فلسطینی قیدیوں کے امور سے
اگست
افریقہ میں ایٹمی توانائی کی دوڑ, کون سے ممالک آگے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2025افریقہ میں ایٹمی توانائی کی دوڑ, کون سے ممالک آگے ہیں؟ تہران
ستمبر
گیلنٹ کی برطرفی کی وجوہات
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر
کیا پی ٹی آئی اختلافات کا شکار ہے؟شوکت یوسفزئی کی زبانی
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے
جولائی
صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی
مارچ