?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا،ناموں کی فہرست سامنے آگئی، کابینہ کی تشکیل کیلئے فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
مجوزہ کابینہ میں کئی وزرا کے قلمدان کا تعین بھی ہوگیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گااور کابینہ میں شامل کئے جانے والے اراکین کے ناموں پر ان سے مشاورت کرونگا۔
کابینہ میں پشاور سے 4 ممبران صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جن اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے ان میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان ، عاقب اللہ ،ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان سمیت 15 سے زائد نام شامل ہیں۔ مینا خان اعلیٰ تعلیم ،فضل الہی ٹرانسپورٹ، قاسم علی شاہ کو محکمہ صحت دینے کی تجویززیر غور ہے۔
نوشہرہ سے خلیق الرحمن ،میاں عمر کے کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے ،مشتاق غنی کو وزارت محکمہ بلدیات کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح سوات سے محمد نعیم اور ڈاکٹر امجد کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں، کوہاٹ سے نوجوان ایم پی اے شفیع جان یا آفتاب عالم کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے،ہری پور سے اکبر ایوب، مردان سےظاہر شاہ طور ،بونیر سے ریاض خان مجوزہ کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں، ملاکنڈ سے شکیل خان،دیر سے شفیع اللہ اور لیاقت علی کابینہ کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔
قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔ گورنر ہاوٴس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کیں، حلف برداری کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرےبازی بھی کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد علی امین گنڈا پور بھاری اکثریت سے خیبر پختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ کی منصوبہ بندی
?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد
مارچ
امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے
مارچ
چین:امریکہ نے سمندروں کی ترتیب میں خلل ڈالا ہے
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے نے سمندروں کے
جون
لندن میں عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے خلاف احتجاج
?️ 31 دسمبر 2025 لندن میں عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے
دسمبر
کینیڈا کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ برآمد
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود
اگست
ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پہلی بار اپنی
جون
تل ابیب پر حزب اللہ کے میزائل حملے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں: صیہونی میڈیا
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبری ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کی جانب سے تل
اکتوبر
بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر
?️ 10 ستمبر 2025 بریکس ممالک غیرقانونی اور بلاجواز تجارتی دباؤ کا شکار ہیں:برازیلی صدر برازیل
ستمبر