علی امین گنڈا پورکی کابینہ میں کون شامل ہوگا،نام سامنے آگئ

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا،ناموں کی فہرست سامنے آگئی، کابینہ کی تشکیل کیلئے فہرست بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ ان کی منظوری کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی۔

مجوزہ کابینہ میں کئی وزرا کے قلمدان کا تعین بھی ہوگیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیر کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گااور کابینہ میں شامل کئے جانے والے اراکین کے ناموں پر ان سے مشاورت کرونگا۔

کابینہ میں پشاور سے 4 ممبران صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جن اراکین کو کابینہ میں شامل کیا جائے ان میں مشتاق غنی، خلیق الرحمان ، عاقب اللہ ،ارشد ایوب، تاج محمد ترند، شکیل خان، فضل شکور خان، پختون یار اور مینا خان سمیت 15 سے زائد نام شامل ہیں۔ مینا خان اعلیٰ تعلیم ،فضل الہی ٹرانسپورٹ، قاسم علی شاہ کو محکمہ صحت دینے کی تجویززیر غور ہے۔

نوشہرہ سے خلیق الرحمن ،میاں عمر کے کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے ،مشتاق غنی کو وزارت محکمہ بلدیات کا قلمدان دئیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح سوات سے محمد نعیم اور ڈاکٹر امجد کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں، کوہاٹ سے نوجوان ایم پی اے شفیع جان یا آفتاب عالم کو بھی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے،ہری پور سے اکبر ایوب، مردان سےظاہر شاہ طور ،بونیر سے ریاض خان مجوزہ کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں، ملاکنڈ سے شکیل خان،دیر سے شفیع اللہ اور لیاقت علی کابینہ کا حصہ ہونے کا امکان ہے۔

قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے علی امین گنڈاپور سے حلف لیا۔ گورنر ہاوٴس پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کیں، حلف برداری کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرےبازی بھی کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد علی امین گنڈا پور بھاری اکثریت سے خیبر پختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

خیبرپختونخوا: حکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی

?️ 25 مارچ 2021پشاور(سچ خبریں) سنہ 2020 کے آخر میں ٹک ٹاک سال کی سب

کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا: فرخ حبیب

?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیرِ مملکت فرخ حبیب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا

یا پانچویں انتخابات یا نیتن یاہو کے بغیر کابینہ

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:یامینا پارٹی کے رہنما نے نیتن یاہو کے بغیر کابینہ تشکیل

مشیر قومی سلامتی سرکاری دورے پر امریکا روانہ

?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا

دنیا بھر میں جاری بحرانوں کی جڑ امریکہ ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےامریکہ کو دنیا میں بحران سازی کا

بھارت اور کینیڈا ایک قدم اور دور

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: بھارت سے 40 کینیڈین سفارت کاروں کی ممکنہ بے دخلی

کورونا وائرس کا پتا لگانا اب اس نئ علامت سے ہوا بہت ہی آسان، جانیں اس علامت کو

?️ 3 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پچھلے ایک سال سے دنیا کو پریشان کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے