?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی، یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ہی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات کے دوران 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ ملاقات میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔
گزشتہ روز نے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے۔
ادھر، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
ملک میں دو ڈھائی ماہ کے دوران کیا ہوسکتا ہے؟پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پیشگوئی
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی
اگست
ہم علاقائی تنازعات میں مداخلت نہیں کرتے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی دشمن کی دھمکیوں اور لبنان کے خلاف جارحیت میں
جون
ادلب کے شمال میں ترک گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: المیادین نیوز ویب سائٹ نے شام میں ادلب کے شمالی
جون
پنجاب میں اعلی افسران کے ساتھ ساتھ وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب
ستمبر
پاکستان بہت جلد علاقے کا لیڈر بنا جائے گا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان70 کی
دسمبر
رواں برس گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ گزشتہ
نومبر
کینیڈا میں مسلم خاندان کے قتل کا معاملہ، ہزاروں افراد نے اس دہشت گردی کے خلاف مارچ کیا
?️ 13 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا میں ایک انتہاپسند دہشت گرد کی جانب سے
جون
نصراللہ کی آئندہ تقریر سے کیا ہوگا؟
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا کے حلقوں میں غزہ کی صورتحال کے بارے میں
اکتوبر