?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی، کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔
سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو صوبائی اسمبلی بلڈنگ پنجاب میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی، صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان سینیٹر منتخب کرنے کے لیے کریں گے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی 11 نومبر کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث
جولائی
وائٹ ہاؤس کی ایران کو دھمکی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران
جون
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا ریلوے کو جدید بنانے کیلئے شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
?️ 3 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے مطابق
اکتوبر
اداکارہ مریم نور ایک دن کی وزیر اعظم بنیں تو پہلا کام کیا کریں گی؟
?️ 16 جون 2023 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مریم نور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں
جون
عالمی قوانین جنگ میں بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے، چیئرمین واپڈا
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا نے بھارتی حملے سے متاثر ہونے
مئی
اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس میں پہلی بار 87 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
?️ 23 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز اضافے کا
اکتوبر
جنگ نہیں بند ہوگی تو میزائل بھی نہیں رکیں گے: یمنی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے یمن
نیتن یاہو کے بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی بدعنوانی کے مقدمات کے سائے کو ہٹانے
دسمبر