(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا،میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، پریشانی کی کوئی بات نہیں،وزیراعظم عمران خان کی اجلاس میں گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا پلان تیار کررکھا ہے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آنی، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا،میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں،پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنماوں کا اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فرخ حبیب، اسد عمر، حماد اظہر، شفقت محمود کے علاوہ قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت ہوئی، اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جب کہ سینیر رہنماوں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، ایسا پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے، تمام ارکان میرے ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔
مشہور خبریں۔
معروف سیاست دان خاتون بیگم نسیم ولی خان کا انتقال ہوگیا
مئی
جرمنی میں ہوائی اڈوں پر ہڑتال کے باعث کئی پروازیں منسوخ
اپریل
ہم کیسے اسرائیل کو تسلیم کر لیں؟اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے:شیریں مزاری
اپریل
وزیر اعظم نے کابینہ کے پروٹول کو کم کرنے کا حکم دے دیا
جولائی
پاکستان، مہاجرین کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدوں کا پابند ہے، جسٹس عائشہ ملک
دسمبر
طالبان نے کابل میں یورپی ممالک کے سفارت خانے کھولنے کا مطالبہ کیا
مارچ
یمن کی تقسیم کا منصوبہ ناکام
جنوری
فواد چوہدری کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
دسمبر