عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدت میں نکاح کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے، جس کے بعد عدالت کی جانب سے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا گیا، اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں سنیں گے۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عدت نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا ،خط میں جج شاہ ارجمند نے کیس دوسری منتقل کرنے کی استدعا کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاور مانیکا کی جانب سے کیس منتقل کرنے کی استدعا کے حوالے سے ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط کہا کہ’ کیس کے مدعی خاور مانیکا نے عدالت میں مجھ پر عدم اعتماد کیا ہے، مدعی مقدمہ خاور مانیکا نے کھلی عدالت میں عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ، مدعی کی اسی طرح کی ایک اپیل پہلے بھی مسترد ہوچکی ہے، مدعی مقدمہ اور ان کے وکیل کیس میں بلاوجہ تاخیر کے مرتکب ہوئے ہیں، خاورمانیکا اور ان کے وکلاءنے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، اعتراض کے بعد درخواست کی جاتی ہے اس کیس کو کسی اور جج کے پاس ٹرانسفر کیا جائے، ہائیکورٹ ان اپیلوں کو نمٹانے کیلئے ٹائم فریم فکس کرے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

?️ 2 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ روز

برطانوی افسرون نے افغانستان میں قتل کے شواہد چھپائے

?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: سبرطانوی وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ کو فراہم

سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک اہم قدم ہے: طالبان

?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں

نیتن یاہو نے جنگ بندی کی درخواست مسترد کی

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو  نے ہفتے کی شام کہا کہ انہوں نے اسیروں

سابق وزیر علی محمد خان رہائی کے بعد چھٹی بار گرفتار

?️ 28 جون 2023 مردان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما

امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو

10 سال کے بعد 2025 کا ماہ رمضان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین ثابت ہوا ، رپورٹ

?️ 30 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 2015 کےبعد سے اس ماہ رمضان میں اسٹاک

روس کی جانب سے شمالی کوریا کا شکریہ

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے شمالی کوریا کی حمایت کا شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے