?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔
سیشن کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ عدالت کو صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے، اس لئے عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور حکم دیا کہ ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں ڈالا جائے تاکہ گرفتار کیا جا سکے۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا کہ ملزم کے ضمانتی کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے، واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 2016 میں درج کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
روس میں بغاوت یا مغربی میڈیا کا پروپگنڈہ؛حقیقت کیا ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:کریملن پیلس کے ترجمان کے مطابق ویگنر گروپ کے سربراہ کے
جون
وزیر اعظم نے آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا وعدہ دے دیا
?️ 8 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 10
دسمبر
گرفتار فلک جاوید سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کیخلاف بیانیہ
ستمبر
یوکرین کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون
اگست
ایک دن میں کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ، تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا
مئی
ایران کے خوف کے باعث اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ کا اجلاس خفیہ مقام پر منعقد کیا جائے گا
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سیکورٹی کابینہ کا اجلاس ایرانی حملوں کے
جون
صیہونی بائیکاٹ تحریک کی اہم کاروائی
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:جرمنی میں صیہونی بائیکاٹ تحریک نے اس تحریک پر پابندی کے
جون
اسلام آباد ہائیکورٹ کا گٹھ جوڑ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیل کیلئے بنایا گیا، علی ظفر
?️ 14 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کو پُر امن جلسے
فروری