لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق رپورٹ کا جائزہ لینے کے بد کہا کہ تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھایا جائے واقعے میں ملوث دہشت گرد قرار واقعی سزا کے حقدار ہیں ،سفاک درندے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں امن وامان کی صورتحال اور جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوجوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث دہشت گرد قرارواقعی سزاکے حقدار ہیں اور سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکےکےذمہ دار،سہولتکارعبرتناک انجام سےبچ نہیں پائیں گے ، پنجاب پولیس نےپہلےبھی ہائی پروفائل کیس حل کیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کومزیدتیزی سےآگےبڑھائیں۔
انھوں نے پولیس پٹرولنگ کوبڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کےجان ومال کےتحفظ کےلئےہرضروری اقدام اٹھایاجائے، امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سےفرائض سرانجام دے۔
دوسری جانب لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی تصویر اور گھرکی ویڈیو سامنے آگئی، پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے۔ ویڈیومیں پیٹرکے3 منزلہ گھرکو بھی دیکھاجاسکتا ہے ،محمودآباد میں گھر کو تالہ لگا تھا، پڑوسی نے بیان میں کہا کہ ڈیوڈکی بیوی اوربیٹا آج صبح گھرکوتالہ لگا کر چلے گئے، ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا۔
مشہور خبریں۔
اردغان بائیڈن سے مایوس ہو کر پیوٹن کی طرف مائل
ستمبر
پانچ سالہ امریکی سیاہ فام بچہ نسل پرستی کاشکار
مارچ
روس کا یورپی معاہدوں سے الگ ہونے کا اعلان
جولائی
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
جون
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےخلاف درخواست پر سبطین خان و دیگر کو نوٹس
اگست
یورپی یونین کا یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان
اپریل
پاکستان نے افغانستان کے ریلیف فنڈ کو نہ کھول کر FATF کو خطرے میں ڈالا
جنوری
شہادت اور اسارت کو ورثہ میں پانے والا مجاہد
فروری