عثمان بزدار کا ملازمین کے حوالے سے اہم اعلان

وزیر اعلی پنجاب کا یوم دفاع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️

لاہور(سچ خبریں)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکاری ملازمین کی اجرت کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے  کہ پنجاب میں ورکرز کی کم ازکم اجرت 20 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اس اقدام سے انہوں نے ملازمین کو بڑ ا ریلف دیا ہے جیسا کہ اس قبل انہوں نے کہا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینا میرا مشن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے انڈسٹریل ورکرز کے لیے ہاسٹلز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ محنت کے زیرِ اہتمام لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ محنت کی 2 ارب روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیخو پورہ اور کوٹ چھٹہ سے مزدوروں کے 144 فلیٹ قبضہ مافیا سے واگزار کرائے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے لاہور میں لیبر کے لیے 720 فلیٹس کا پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔

دوسری جانب وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہنگائی اور مشکل مالی حالات میں سرکاری ملازموں کو بڑا ریلیف دیا ہے۔یہ بات صوبائی وزیر راجہ بشارت نے گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفد نے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ سرکاری ملازمین کا حق تھا جو انہیں مل گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی سرکاری ملازمین کے جائز حقوق کے لیے ہر ممکن جدو جہد جاری رکھوں گا۔

مشہور خبریں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار جوہری معاہدے کی راہ میں تین بڑی رکاوٹیں  

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان پائیدار جوہری معاہدے کی راہ

فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے

زیلنسکی نے یوکرین کی غیر جانبداری کے لیے تیاری کا اعلان کیا

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  یوکرین کی جنگ کے 33ویں دن کا آغاز یوکرین کے

سعودی اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں 126 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارحیت پسندوں نے منگل کے روز یمن کے صوبہ الحدیدہ

شہدائے کربلا نے کیا پیغام دیا ہے؟عمر ایوب کی زبانی

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ

جہاد اسلامی کے ایک اور کمانڈر شہید

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ شاباک فورسز کے ساتھ مشترکہ

صیہونیوں کے خلاف بولنے پر قید کی سزا

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ عدالت نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات

اب گنجائش نہیں رہی، تین سال میں حکومت نے لوگوں کے ہاتھ سے روٹی چھین لی. مفتاح اسماعیل

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و سیکرٹری جنرل عوام پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے