?️
کوئٹہ (سچ خبریں) عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی ہے۔اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے 39 ووٹ ملے۔ عبدالقدوس بزنجو آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبد القدوس بزنجو کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے، جس کے باعث ان کا بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ پہلا موقع ہے پورا65 کا ایوان ایک پیج پر ہے، جام کمال نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کی تھی۔
جام کمال نے کہا کہ ہمارے اختلافات میرے استعفے سے پہلے تھے، اب بطور بی اے پی جماعت ایک ساتھ کھڑے ہیں، عبد القدوس بزنجو اور جان جمالی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات میرے استعفے سے پہلے تھے لیکن اس کے بعد نہیں، ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے طور پرایک ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے طور پر تمام متفقہ فیصلوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبد القدوس بزنجو اور جان جمالی کے لیے میری نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی ملاقات کی ، ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے الوداعی سلامی اور پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو سوینئر اور روایتی قالین کا تحفہ دیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم نے کوشش کی کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور کو احسن انداز میں چلایا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے عراق
اپریل
امریکہ ایک کرپٹ اور فاشسٹ ملک ہے: ٹرمپ
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ، سابق صدر اور 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون
45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن
مئی
بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی۔ خواجہ آصف
?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
جولائی
فیس بک نے ویکسین سے متعلق غلط معلومات مہم پر پابندی لگا دی
?️ 11 اگست 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک نے غلط معلومات پر مبنی ویکسین مخالف مہم
اگست
اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
مئی
کیا دمشق اور عرب ممالک کے تعلقات بحالی کی راہ پر گامزن ہیں؟
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے شام کے صدر کے عمان کے دورے اور
فروری
آئی جی پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن پر تشدد کی تردید، ہلاکت کی وجہ حادثہ قرار
?️ 11 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکستان تحریک
مارچ