عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی یقین دہانی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ الیکشنز کرانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق میں مناسب ترامیم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس  ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اجلاس کے شرکا کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ انتخابات ہر صورت میں جنوری کے آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے، جیسا کہ پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد ایک مختصر بیان جاری کیا گیا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کے مسودے پر مشاورتی اجلاس الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کے تحت منعقد ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ تجاویز پر غور کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ مناسب تجاویز کو حتمی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا جائے گا۔

بعد ازاں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر بخاری نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے کے ساتھ مقررہ وقت پر منعقد ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ انہوں نے بھی مجوزہ ضابطہ اخلاق پر اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری تجاویز نوٹ کی ہیں، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں اور بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے سامنے لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ بھی رکھا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو حل کی یقین دہانی کرائی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین اور محمد زاہد خان نے مطالبہ کیا کہ انتخابات کی تاریخ دی جائے کیونکہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اب بھی شکوک و شبہات موجود ہیں۔

اے این پی نے زور دیا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وہ وقت پر انتخابات کرائیں گے، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن جلد از جلد حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دے اور انتخابات دسمبر میں کرائے جائیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے رہنما ضیا الرحمٰن بابر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وزرا، سینیٹرز اور چیئرمین سینیٹ انتخابات پر اثر انداز نہ ہوں۔

بعدازاں، پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر، بابر اعوان اور علی گوہر پر مشتمل اپنی 3 رکنی ٹیم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پیش کردہ 25 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز بھی جاری کیا۔

پی ٹی آئی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈز میں نشاندہی کی کہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر عام انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے۔

مشہور خبریں۔

موجودہ حکومت نے کسی ٹول پلازہ کے اوپر کوئی ٹیکس نہیں بڑھایا: مراد سعید

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ موجودہ

کیا حزب اللہ طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہے؟ صیہونی اخبار کی رپورٹ

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا

ایران کے خلاف ٹرمپ کی مہم جوئی پر امریکہ کا روزانہ کا خرچ

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر روبن گالگو نے کہا کہ ٹرمپ روزانہ 2 ارب

امریکی سیاستدانوں کی جنسی ہراسانی کے مقدمات کے معاوضے کی امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے ادائیگی

?️ 5 مئی 2026سچ خبریں:ایوان نمائندگان امریکہ نے 2004 سے اب تک ٹیکس دہندگان کے

محمود عباس کے ہاتھوں فلسطینی صحافی کی شہادت

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنین کیمپ پر خود مختار تنظیم کے سیکورٹی فورسز کے

عوام کی جانب سے بی بی سی پر عدم اعتماد میں شدید اضافہ، ایک سال میں 5 لاکھ شکایات موصول

?️ 11 جولائی 2021لندن (سچ خبریں) عوام کی جانب سے برطانوی ذرائع ابلاغ بی بی

190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان و دیگر کیخلاف نیب ریفرنس دائر

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

صہیونی قیدیوں کو مکمل جنگ بندی سے پہلے دن کی روشنی نظر نہیں آئے گی: حماس

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی سینیئر رہنما سامی ابو زھری نے غزہ میں جنگ بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے