?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں عام انتخابات کےسلسلےمیں کاغذات نامزدگی کی وصولی کے آغاز کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی اہلیت سے متعلق شرائط اور ہدایات جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے لیے جاری ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کی اہلیت و نا اہلیت سے متعلق آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 میں درج تفصیلات کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امید وار کا پاکستانی شہری ہونا لازمی ہے۔
اس کے مطابق امیدوار کی عمر 25 سال سے کم نہ ہو ، قومی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدار ملک میں کسی بھی جگہ کا ووٹر ہو سکتا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امید وارکا متعلقہ صوبہ کا رہائشی ہونا ضروری ہے، قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امید وار کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا لازمی ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق جنرل نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازمی ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین کا متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا ضروری ہے، غیر مسلم نشستوں کے تجویز اور تائید کنندگان بھی متعلقہ صوبے کا ووٹر ہونا چاہیے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے غیر مسلم نشستوں کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ ملک کے کسی بھی حصے کے ووٹر ہو سکتے ہیں، مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنے نام والی ترجیہی فہرست منسلک کرنا ہو گی، انتخابی اخراجات کے لیے امیدوار نیا بینک اکاؤنٹ کھولے گا یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ کی تفصیل دے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر دے گا، امیدوار کو بیان حلفی کی تصدیق اوتھ کمشنر سے کرانا ہو گی، امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی تحریری طور پر مجاز شخص جمع کرا سکتا ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار تیس ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار بیس ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے، امیدوار کاغذات نامزدگی ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول منسلک کرنا لازمی ہو گی۔
جاری ہدایت نامے کے مطابق تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا مصدقہ ووٹر سرٹیفکیٹ بھی منسلک کرنا لازمی ہے، امیدوار کو تین سال کا انکم ٹیکس ریٹرن منسلک کرنا لازمی ہو گا، امیدوار کے پاسپورٹ کی مصدقہ کاپی بھی کاغذات کے ساتھ منسلک کرنا ہو گی، امیدوار کی آٹھ دسمبر دو ہزار تئیس تک کی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی لازمی دینا ہو گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کا کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا بھی لازمی ہے، امیدوار کا اپنے اہلخانہ سمیت زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوار کا مختص کردہ شخص نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر کے جاری کردہ لیٹر کے ذریعے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے، کاغذات نامزدگی بیس دسمبر سے بائیس دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدوار کسی ایک حلقہ میں ایک فیس پر زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے۔
الیکشن آف پاکستان کی جانب سے یہ ہدایت نامہ ایسےوقت میں جاری کیا گیاہے جب کہ عام انتخابات کے شیڈول کے مطابق انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات کے خاتمے کے ساتھ انتخابی عمل کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور کاغذات نامزدگی اجرا کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر ہو گی، اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے،کاغذات نامزدگی کےخلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی، 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کےامیدواران کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے سو روپے فیس ادا کر حاصل کرسکتے ہیں۔
بیان کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس مقررہ وقت پر جمع کروانا لازم ہے، سیاسی جماعتیں 22 دسمبر تک مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی ترجیح لسٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسروں کو فراہم کردیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 4 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا
اپریل
عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:عثمان بزدار
?️ 29 مارچ 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام
مارچ
ٹرمپ کی انتخاباتی مہم کی چاشنی؛ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے
اکتوبر
نیتن یاہو ہذیان بک رہے ہیں،مزاحمتی تحریک پورے مقبوضہ فلسطین کو آزاد کروا سکتی ہے:رائے الیوم
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:رائے الیوم اخبار نے جولان کی بلندیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار
فروری
بغداد نے داعش کے قیدیوں کی شام سے عراق منتقلی کیوں قبول کی؟
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:اس رپورٹ کی تیاری کے وقت، عراق نے تقریباً 500
فروری
امریکی شہری اسرائیل کی جنگی پالیسیوں کی قیمت کیسے ادا کر رہے ہیں؟
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کو
اپریل
سندھ میں یومیہ بنیادی غذا کی فی کس لاگت 32 اور بلوچستان میں 18 روپے ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 11 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک
دسمبر
غزہ کی پٹی میں 9000 سے زائد فلسطینی لاپتہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ
فروری