عام انتخابات: 2 ریٹرننگ افسران کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے نتائج جمع اور مرتب کرنے کے لیے استعمال ہونے والے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) میں 2 انتخابی عہدیداروں نے خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔

الیکشن کمیش عام انتخابات میں یہ سسٹم استعمال کرنے کے لیے تیار ہے جس نے دعویٰ کیا ہے کہ ای ایم ایس کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر قمبر اور قومی اسمبلی کی نشست این اے 197 (قمبر-شہداد کوٹ-2) کے لیے ریٹرننگ افسر (آر او) عبدالقادر مشوری اور اسسٹنٹ کمشنر بکرانی اور سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس-12 (لاڑکانہ-3) کے لیے آر او عثمان خاصخیلی نے اپنے اعلیٰ افسران کو خطوط لکھے ہیں، جس میں ای ایم ایس کے حوالے سے تقریباً یکساں مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

عبدالقادر مشوری کا خط 3 فروری کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قمبر-شہداد کوٹ کو لکھا گیا اور گزشتہ روز منظرعام پر آیا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عثمان خاصخیلی نے بھی ڈی آر او لاڑکانہ کو ایک خط لکھا، جس کی ایک کاپی ’ڈان اخبار‘ کو دستیاب ہے۔

عثمان خاصخیلی سے ان کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی بارہا کوشش ناکام رہی جس کے سبب اُن کا مؤقف حاصل نہیں کیا جاسکا۔

عبدالقادر مشوری نے اپنے خط میں کہا کہ پولنگ افسران کو تفویض کردہ فرائض سے متعلق ڈیٹا ای ایم ایس پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جو بعد میں غائب ہوگیا۔

انہوں نے لکھا کہ سسٹم میں اس نقص نے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں جن سے اس کے قابل اعتبار اور مستند ہونے پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے ہیں۔

عہدیدار نے خدشہ ظاہر کیا کہ ای ایم ایس سسٹم بالکل ناکام ہے یا پھر اسے کوئی کنٹرول کررہا ہے۔

آر او نے دعویٰ کیا کہ ای ایم ایس کے حوالے سے تحفظات سے الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کو زبانی آگاہ کردیا گیا ہے لیکن ان شکایات کو دور نہیں کیا گیا اور دونوں اداروں نے سسٹم میں اِن مسائل کی وجہ ’تکنیکی خرابی‘ کو قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے بچوں کے گلے پر اسرائیل کا خنجر

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا

خطہ میں جنگ کو بڑھاوا دینے میں اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کی ملی بھگت کے ہوشربا حقائق

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانیہ کی سابقہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین نے

یمن نے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر نیویگیشن کے بارے میں حتمی انتباہ جاری کیا

?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: یمن میں انسانی ہمدردی کے آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر نے سول

موجودہ ملکی حالات کے سبب فوج الیکشن ڈیوٹی کے لیے دستیاب نہیں

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں حکومت پنجاب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا

?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی

ہم تباہ ہو رہے ہیں؛صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:جوبائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی منسوخی ان سیاسی مسائل

قرآن پاک کی توہین کے خلاف احتجاج کی لہر جاری

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اسلامی، عرب اور غیر عرب ممالک سویڈن کے ایک انتہا پسند

ٹرمپ کے حامیوں کا امریکہ کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

?️ 4 جون 2021سچ خبریں:امریکی فیڈرل پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے شدت پسند

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے