عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہرنے اپنے ویڈیو بیان میں شہبازشریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کی پالیسیوں کو رد کرکے ہم نے معیشت کو بچایا، کورونا کے دوران شہبازشریف لندن سے آئے تو کہا کہ ملک بند کردو، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، یہ کہنا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے یہ کہنا غلط ہے کیونکہ بےروزگاری نہیں معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی، مہنگائی پر سیاست کرنا درست نہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی حالت اس وقت انتہائی خراب ہے، ملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، حالات کو کنٹرول کرنا ہوگا، حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران معاشی غلطیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مارچ 2020 میں آیا، اس سے پہلے کی بھی حکومتی کارکردگی دیکھ لیں، دنیا میں بھی مہنگائی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جنوبی ایشیاء میں اس وقت پاکستان سب سے مہنگا ملک ہے، ملک کو بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا تو خدانخواستہ ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا، میں نے پارلیمنٹ میں بھی مہنگائی کا ذکر کیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سے کہا عام آدمی پر توجہ دیں مگر کسی نے نہیں سنا، ن لیگی حکومت ختم ہوئی ادائیگیوں اور قرضوں کا حجم 30 ہزار ارب روپے تھا، عمران خان نے کہا تھا قرضوں میں 10 ہزار ارب روپے کی کمی کریں گے، قرضے کم تو نہ کیا لیکن 39 ماہ میں 20 ہزارارب روپے کے قرضے لیے، ہم نے اگر قرض لیے تو عوامی منصوبوں پر بھی کام کیا۔

مشہور خبریں۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بورڈز سیکیورٹی رسک قرار

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے

  سوڈان میں ۱۰۰ روزہ جنگ میں کیا ہوا ؟

?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ اتوار کو

مراکش کے ساتھ کشیدگی کے باوجود الجزائر کے صدر کے نام سعودی بادشاہ کا پیغام

?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے اچانک دورے کے دوران اس

قومی مفاد: کانگریس کو ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا چاہیے

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: نیشنل انٹرسٹ میگزین نے ایک تجزیے میں امریکہ کے غیر

سابق شامی فوجیوں کی جولانی حکومت کے خلاف کارروائی 

?️ 27 دسمبر 2025 سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، شام کے

بہت جلد ایران کے بارے میں فیصلہ کروں گا:ٹرمپ 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے

 سعودی صیہونی تعلقات کے اصلی ہیرو

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے آج ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں

شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے