عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے: وزیر خارجہ

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے،انہوں نے   فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ترکی نے بھی بیت المقدس پر واضح مؤقف اپنایا ہے اور وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سے اپنا واضح مؤقف بیان کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے، فلسطینیوں پر تشدد فوری بند ہونا چاہیے ، عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم پر خاموشی اختیارنہیں کرنی چاہیے، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ترک وزیرخارجہ سے گزشتہ رات بات ہوئی ، فلسطین کے معاملے پر وزیراعظم کو گزشتہ رات اعتماد میں لیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے بھی اس معاملے پر مؤقف متوقع ہے، پاکستان فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے، مسجد میں عبادت کرنیوالے نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ سعودی عرب مستقبل میں 10ملین لوگوں کو روزگار کے مواقع دےگا اور روزگار کے مواقع میں ایک بڑا حصہ پاکستانیوں کیلئے مختص کرے گا، دورہ سعودی عرب کے نتائج آنیوالے دنوں میں ظاہر ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

 نوبل امن ایوارڈ کن لوگوں کو ملتا ہے؟

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: نوبل امن ایوارڈ ، سب سے زیادہ سیاسی نوبل ایوارڈ

غزہ جنگ میں صہیونی فوج کے چونکا دینے والے رویے

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی چھاتہ بردار بٹالین کے کمانڈر کے پہلے دنوں

مغربی کنارے کے الحاق کیس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کا دھوکہ بے نقاب

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: جہاں ٹرمپ نے عرب ممالک سے مغربی کنارے کا الحاق

ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی

?️ 27 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کا زور

رانا شمیم کیس پرشریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے: فواد چوہدری

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب

نواز شریف کی وطن واپسی: مسلم لیگ (ن) کو مینار پاکستان میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت

?️ 15 اکتوبر 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)

امریکہ اور اسرائیل سیاسی فریب سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے: ہنیہ

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آج ایک

غزہ میں قابضین سے نمٹنے کے لیے مزاحمتی حکمت عملی 

?️ 24 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونیوں کی غزہ پر قبضے اور تباہی کی مسلسل دھمکیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے