ضمنی انتخابات کامعرکہ، عمران خان متحرک

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کےمعرکے میں سیاسی مخالفین کو ٹف دینے کیلئے متحرک ہوگئے،اورمہم کیلئے خود حلقوں کےدورے کرنے کافیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سرگرم ہوگئے،اور انہوں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے حلقوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان اتوارکولاہور کے چار حلقوں کادورکریں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی حلقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب  کریں گے،ادھر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت بھی متحرک ہوگئی،پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداروں،یوسی ناظمین اورامیدواروں کو بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس  جاری کئے۔پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے 18 امیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کئے گئے، پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے گئے۔

 تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں صوبائی حلقہ پی پی 07 میں شبیر اعوان ، پی پی 83 حسان اسلم ، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل ساہی، پی پی 125میاں محمد اعظم ، پی پی 127 محمد نواز بھروانہ، پی پی 140خرم ورک ، پی پی 158میاں اکرم عثمان ،پی پی 167عاطف چودھری، پی پی 168 نواز اعوان ، پی پی 202 سرور، پی پی 217 زین قریشی، پی پی 224 عامر اقبال شاہ، پی پی 228 عزت جاوید خان، پی پی 272 معظم جتوئی، پی پی 273 یاسر جتوئی، پی پی 282 قیصر عباس، پی پی 288 سیف الدین کھوسہ شامل ہیں

مشہور خبریں۔

امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ

ایران، چین اور سعودی عرب نے فلسطین، لبنان اور شام میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: ایران، چین اور سعودی عرب کے مشترکہ اجلاس میں تینوں

حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف 28 کارروائیاں 

?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے آج صبح سے اب تک

نیتن یاہو کی بائیڈن سے ناراض ہونے کی وجہ

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے تل ابیب اور واشنگٹن کے

قطر ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کا بائیکاٹ

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی

قومی اسمبلی میں کالعدم جماعت سے پابندی ہٹانے پر بحث ہوئی

?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں

ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک

نیتن یاہو کی پارٹی نے کنسیٹ کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی: صیہونی میڈیا

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   اس خبر کے بعد کہ عبوری صیہونی حکومت کی کابینہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے