پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب سے تعمیر کردہ بنکرز کی مسماری کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا، فریقین نے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی کام شروع کردیا۔
ڈان نیوز مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب سے تعمیر کردہ بنکرز کی مسماری کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس میں 10سے زائد بنکرز مسمار کردیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں بنکرز کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہے، فریقین نے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی کام شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اپرکرم اور پاراچنار کے مشران کا جرگہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گزشتہ روز منعقد ہوا تھا جس میں بنکرز کے خاتمے، اسلحہ جمع کرانے اور راستے کھولنے کا جائزہ لیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ضلع کرم میں 4 ماہ سے راستوں کی بندش کے باعث محصور علاقوں میں گزشتہ روز 100 سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مشتمل امدادی قافلے کے ذریعے سبزیاں، پھل اور دیگر اشیا پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں پہنچائی گئی تھیں۔
ادھر آرپی او کوہاٹ نے گزشتہ روز کمشنر کوہاٹ کے ہمراہ لوئر کرم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگو نے بھی متاثرین کرم کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج ٹل میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے دیا گیا سامان متاثرین میں تقسیم کیا جن میں رضائی، کمبل، ہائی جین کٹ سمیت دیگر اشیا شامل تھیں۔
مشہور خبریں۔
2021 میں لاتینی امریکہ امریکی خواب کو مٹانے کے لئے چند قدم
دسمبر
کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف
اپریل
افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں
اگست
سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی
مئی
پاک فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
اگست
ترکی اور صیہونی ریاست کے تعلقات
مارچ
کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے، 4 اہلکار شہید
جون
روس کے ایٹمی ہتھیاروں نے مغرب کو ماسکو کے خلاف اعلان جنگ کرنے سے روکا
دسمبر