?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسکولوں اور دفاتر سے اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے باعث ٹریفک میں شدید کمی کے باوجود لاہور کی فضا میں موجود آلوگی میں کمی نہ آسکی اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 282 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 311 تھی ۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فضائی آلودگی کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ، اجلاس میں وزیراعظم کو 15 نکاتی ایکشن پلان پیش کیا گیا ، وزیراعظم نے بڑھتی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش کیا ، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کو ایکشن پلان رپورٹ سے متعلق بتایا گیا کہ الیکٹرک و ہیکلزپالیسی پر عملدرآمد کرانے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستان میں یوروفائیو پٹرول درآمد کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ، رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید طریقہ اپنایا جائے گا ، موٹرسائیکل رکشہ کو الیکٹرک انجن پر منتقل کیا جائے گا جب کہ اسلام آباد میں مارچ سے الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔
قبل ازیں صوبہ پنجاب میں سموگ کے تدارک کے لیے لاہور ہائی کورٹ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم بھی دے چکی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ، آفتاب ورک اور ابو ذرسلمان خان نیازی کی درخواستوں پر سماعت کی ، جس میں سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے اور مکمل لاک ڈوان کی استدعا کی گئی ۔
دوران سماعت عدالتی حکم پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے موقف اپنایا کہ ان کو صرف 8 فیصد بجٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ مکمل اختیارات بھی نہیں دیے جا رہے ، اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آگے الیکشن آ رہے ہیں آپ لاہور کی خدمت کریں ، لاہور کو ایسے ہی صاف کرنا ہے ، جیسے ہمارا گھر ہوتا ہے ، جسٹس شاہد کریم نے مئیر لاہور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔


مشہور خبریں۔
مشکل گھڑی میں کپتان کو اکیلا نہیں چھوڑنا: محمود خان
?️ 31 اکتوبر 2021خیبر پختونخوا(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی
اکتوبر
وزیراعظم نے کابینہ کے تمام اراکین کو نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے
?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےوفاقی وزیر
اکتوبر
امریکہ عراق میں ہم جنس پرستی کو کیوں فروغ دینا چاہتا ہے؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے سینئر رکن جبار
جون
امریکہ میں مشکوک ڈرون کی پرواز پر بائیڈن کا ردعمل
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک کچھ
دسمبر
ای سی سی کی جانب سے بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت مل گئی
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ
مارچ
لاکھوں فلسطینیوں پر بھوک سے موت کا خطرہ
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ
فروری
عرب دنیا کیا کہتی ہے ایران سعودی تعلقات کے بارے میں؟
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور
جون
نیپرا صارفین کے واجبات پر کے الیکٹرک سے سود کی وصولی کا خواہاں
?️ 3 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی میں بجلی کے صارفین کو ’ٹیرف
مئی