?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لورالائی میں فتنۃ الہندوستان کے ہاتھوں مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر بےگناہ شہریوں کو بےدردی سےقتل کیا، یہ بربریت فتنۃ الہندوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش ہے۔
صدر نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان پاکستان مین انتشار، بدامنی پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نہتے شہریوں کا قتل فتنۃ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسور سے نمٹیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی، دہشت گردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلیں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دشمنوں کے لیے قبرستان بنے گا، فتنۃ الہندوستان کے پروردہ دہشت گردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے، یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا، پاکستانی عوام کے زخموں کا بدلہ لیں گے، دہشت کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بےگناہ اور معصوم مسافروں کو نشانہ بنانےکی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بےگناہ لوگوں کو نشانہ بنا کربدترین بربریت کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اور خاتمہ کریں گے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور آلہ کاروں کی ہر سازش قوم کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
‘اداکارائیں جسم فروش نہیں ہوتیں’، مریم نفیس نامناسب پیشکش کرنیوالے افراد پر برہم
?️ 15 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس
اکتوبر
امریکی ریاست فلورِیڈا میں یونیورسٹی فائرنگ کا سانحہ؛ حملہ آور ڈپٹی شیرف کا بیٹا !
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی ہولناک
اپریل
نیتن یاہو کی کابینہ اپنی بقا کے لیے جنگ کو ضروری سمجھتی ہے: اسلامی جہاد
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی
نومبر
سویڈن سے بڑے پیمانے پر مسلمانوں کی ہجرت
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سویڈن کے مسلمانوں نے اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز جرائم میں
جنوری
غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 17 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی حکومت نے اعلان کیا کہ رپورٹس سے پتہ چلتا
جولائی
ایک مذہبی فرقے نے واشنگٹن سے تل ابیب کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:افریقی میتھوڈسٹ ایپسکوپل چرچ کے رہنماؤں نے اس ہفتے وائٹ ہاؤس
فروری
ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں
?️ 18 مئی 2024ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ
مئی
امریکہ کے سوریا کے لیے مخصوص منصوبے کیا ہیں ؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، المعروف احمد الشرع، کے بدھ کو ریاض میں
مئی