اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔خطاب میں صدرمملکت کی جانب سے ملکی صورتحال پر اور کچھ دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی توقع کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس13ستمبر کوطلب کرلیا، صدر مملکت چوتھےپارلیمانی سال کےآغازپرمشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے، صدر مملکت نےآرٹیکل 54 اور 56 کے تحت مشترکہ اجلاس طلب کیا۔
اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں صدر کے پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب کے نکات پرگفتگو کی گئی۔مشترکہ اجلاس بلانےسےمتعلق وزارت پارلیمانی امورکی سمری منظورہوچکی ہے، جس کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر پیر کی صبح 11 بجے ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں صدر کے خطاب، قانون سازی، نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر پرگفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ 13ستمبرکوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایا جائے گا، مشترکہ اجلاس سےصدرمملکت علوی خطاب کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تیسرےپارلیمانی سال میں عوامی فلاح و بہبود کےمتعدد بلز منظور کئےگئے، بجٹ اور عوامی اہمیت کے حامل امور پر سیر حاصل بحث کی گئی، قومی اسمبلی کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے ، کریڈٹ حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کوجاتا ہے۔