صدر مملکت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے لئے ہری جھنڈی دے دی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی جس کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی خریداری کا پابند ہوگا اور آئندہ انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کو شامل کرنے کے لیے کابینہ کے ممبروں کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کے محض دو روز بعد ہی صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت انتخابات (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2021 کا اعلان کیا۔

دفعہ 94 (1) میں کی گئی ترمیم کے مطابق کمیشن (ای سی پی)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) یا کسی اور اتھارٹی اور ایجنسی کی تکنیکی مدد سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات کے دوران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل بنائے گا۔

ترمیم شدہ دفعہ 103 میں کہا گیاکہ کمیشن (ای سی پی) عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) خریدے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جواز پیش کیا کہ حکومتی اقدام کا مقصد الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کے استعمال کے انتظامات کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو آئندہ عام انتخابات میں بطور ووٹر بنانے کے لیے خاطر خواہ وقت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل ای سی پی نے یہ دلیل دی تھی کہ کمیشن کو اس طرح کے انتظامات کرنے کے لیے خاطر خواہ وقت نہیں دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ای سی پی کو آئندہ انتخابات سے قبل انتظامات کرنے کے لیے نادرا یا کسی اور ایجنسی کی مدد لینے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہسپانوی فرم پہلے ہی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ذریعے ووٹنگ میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ای سی پی کو تکنیکی مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

وفاقی وزیر نے دعوی کیا کہ دونوں معاملات پر ای سی پی کو اعتماد میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آرڈیننس جاری کیا ہے کیونکہ ہم نے اس کے بارے میں فیصلہ کیا تھا۔

جب یہ پوچھا گیا کہ جب آرڈیننس اپنی 120 دن کی آئینی زندگی مکمل کرنے کے بعد ختم ہوجائے گا تو کیا ہوگا؟ فواد چوہدری نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ سے ایک ترمیمی بل کی شکل میں اس کی منظوری حاصل کریں گے جس کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے بغیر ہی انتخابی اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ اس معاملے پر سنجیدہ نظر نہیں آتے تھے۔

تاہم الیکشن کمیشن سے رابطہ رابطہ کیا گیا تو حکام نے حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ انہیں اس معاملے میں اعتماد میں لیا گیا۔

ای سی پی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ای سی پی انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاسوں کا حصہ نہیں تھی، جبکہ ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس ‘سطحی نوعیت’ کے تھے جہاں صرف ووٹنگ مشینوں اور ان کی خصوصیات پر بات ہوئی لیکن پالیسی امور زیربحث نہیں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کو نو سال پرانی ‘لیب سے تیار شدہ ووٹنگ مشین’ دیکھائی گئی جسے ای سی پی نے بین الاقوامی معیار کی خصوصیات کی کمی کے باعث شروع ہی میں مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلد بازی میں آرڈیننس جاری کردیا اور اس ضمن میں حکومت اور نہ ہی ای سی پی کے پاس کوئی حل دستیاب ہے۔

ای سی پی عہدیدار نے کہا کہ ایسٹونیا کے سوا پوری دنیا میں کہیں بھی انٹرنیٹ ووٹنگ کا استعمال نہیں ہوا جہاں کل 9 لاکھ میں سے ایک لاکھ 75 ہزار اس کا انتخاب کرتےہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے بتایا کہ دنیا میں قومی شناختی کارڈ کے حامل اوورسیز پاکستانیز (این آئی سی او پی) کے تقریباً 90 لاکھ افراد ہیں انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم ان 90 لاکھ پاکستانیوں کے نام بھی انتخابی فہرستوں میں شامل ہیں۔

ای سی پی عہدیدار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ہے لیکن ساتھ ہی غیر محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے خیال کی حمایت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ جلد بازی میں ٹیکنالوجی کا اطلاق کرنا نتیجہ خیز اور رائے دہندگی کے معیار پر سمجھوتے کےباعث بن سکتا ہے۔

ای سی پی عہدیدار نے دعوی کیا کہ بین الاقوامی اور مقامی این جی اوز نے بھی ای سی پی کے موقف کی تائید کی ہے انہوں نے بتایا کہ ای سی پی نے 2015 میں 4 ممالک میں تجرباتی بنیاد پر الیکٹرانک ووٹنگ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کے عہدیداروں نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں کی جانے والی مشق متعدد تیکنیکی اور قانونی وجوہات کی بنا پر ناکام ہوگئی تھی۔

تجرباتی مشق کے دوران ای سی پی کو صرف 67 پوسٹل بیلٹ کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس وقت صرف 18 لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانی سعودی عرب میں مقیم تھے۔

ای سی پی عہدیدار نے بتایا کہ ایک اور مسئلہ جو ای سی پی نے کمیٹی کی نشاندہی کی تھی وہ یہ تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بیلٹ پیپرز ای میل کے ذریعے بھیجنے کے بارے میں تھا جب دوسرے ممالک میں مزدور کی حیثیت سے کام کرنے والے پاکستانیوں کی ایک قابل ذکر تعداد کو ای میل تک رسائی نہیں تھی۔

حزب اختلاف کی دو اہم جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی پہلےہی اس معاملے پر حکومت کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ خود کو انتخابی عمل سے دور نہیں رکھے گی ای وی ایم کے استعمال کی حمایت نہیں کرے گی۔

مشہور خبریں۔

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی

 غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین

?️ 12 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین فلسطینی

یمنی قوم کی چھ سالہ مزاحمت کا راز اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے: انصاراللہ کے سربراہ

?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما نے حضرت فاطمہ زہرا کی

تل ابیب میں "کریا” بیس پر اسرائیلی رژیم کے ایک فوجی کی خودکشی

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: منگل کی شام تل ابیب میں واقع "کریا” فوجی ہیڈکوارٹر

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

?️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار

امریکہ افغانستان میں اپنی موجودگی کے آغاز سے ہی ناکام تھا: گورباچوف

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:سوویت یونین کے آخری رہنما میخائل گورباچوف نے افغانستان میں 20

پاکستان کو انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں اہم کامیابی

?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے انگیج افریقہ پالیسی کے سلسلے میں ایک

کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے