?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا، تاکہ قابل تقسیم وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کے لیے نئے ایوارڈ کا اعلان کیا جا سکے، جس کا چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مقرر کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ میں قائم این ایف سی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت 11واں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کر دی۔
نوٹیفکشن کے مطابق گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن 9 ارکان پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر خزانہ اس کے چیئرمین جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کمیشن کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
اسی طرح پنجاب حکومت کے نمائندے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ماہر معاشیات ڈاکٹر اسد سید، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکشن کے تحت وفاقی وزارت خزانہ کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔
قومی مالیاتی کمیشن وسائل کی تقسیم سے متعلق اپنی سفارشات، وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی وسائل کی تقسیم پر تجاویز دے گا۔
کمیشن صوبوں اور وفاق کے درمیان اخراجات کا جائزہ اور قومی نوعیت کے بڑے منصوبوں سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرے گا، وفاقی وزارت خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ آئین کے مطابق ہر 5 سال بعد این ایف سی تشکیل دیا جاتا ہے جس میں وفاق اور صوبوں کے وزرا قانونی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ کمیشن میں ہر صوبے سے ایک غیر حکومتی رکن کی شمولیت بھی لازمی ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی مجموعی آمدنی میں سے طے شدہ فارمولے کے تحت صوبوں کو ان کا حصہ دیا جاتا ہے۔
دسویں این ایف سی ایوارڈ کی معیاد 21 جولائی کو مکمل ہو چکی ہے، ساتواں ایوارڈ اب تقریباً 15 سال سے نافذ ہے، جو پانچ سالہ مدت سے زیادہ ہے، صدر نے ہر سال اس ایوارڈ کی مدت میں توسیع کی ہے کیونکہ مرکز اور صوبوں کے درمیان نئے فارمولے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
ڈان اخبار میں 8 جولائی 2025 کو شائع ایک مضمون کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا کہ صوبوں کی مالی ذمہ داریاں بڑھائی جائیں تاکہ این ایف سی کے تحت ملنے والے اضافی حصے کے مطابق وفاقی بجٹ پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کا حصہ قابل تقسیم 11-2010 میں 47.5 فیصد سے بڑھا کر 56 فیصد اور 2011 سے 57.5 فیصد کر دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست
جون
سنوار نے ہم سب کو دھوکہ دیا: عبرانی میڈیا
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں، اسرائیلی
فروری
طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان
اگست
صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری
?️ 25 جولائی 2025صہیونی فوجی اڈے سے 60 ہزار گولیوں کی چوری اسرائیلی اخبار معاریو
جولائی
یہ درست نہیں، میں نے جھوٹا بیان اورڈیکلریشن جمع کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں بیان ریکارڈ
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں توشہ
اگست
وزیراعظم کا شہریوں کو جھانسہ دیکر باہر بھجوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے معصوم پاکستانیوں کو
دسمبر
نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے
دسمبر
پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا مسلم حق ہے:ایرانی صدر
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایران کے صدر نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو ایران
اپریل