صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، آصف علی زرداری کا بھارت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے،پاکستان میں تعینات چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو طرفہ اموراور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔آصف زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے اور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔اس موقع پر چینی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آہنی برادر ہیں۔

ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کیلئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کریگا۔چینی سفیر نے پاکستان کے نقطہ نظر کو چین کے ساتھ شیئر کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی تھی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی تھی۔ بھارت کا پانی کو جارحیت کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک تھا۔وزیراعظم نے چینی سفیر سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی مضبوط اور ثابت قدم حمایت پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاتھا۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا۔وزیراعظم نے اس واقعے کی قابل اعتماد اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کیلئے اپنی مخلصانہ پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیاتھا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے 22 اپریل 2025ءسے ہندوستان کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کو سمجھنے پر چین کا شکریہ ادا کیاتھا۔

انہوں نے کہا تھاکہ ہندوستان کے جارحانہ اقدامات پاکستان کی توجہ اس کی آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے ہٹا سکتے ہیں جو افغانستان کے اندر سے کام کر رہے تھے۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بھارت کا پانی کو جارحیت کیلئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے خاص طور پر کیونکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت کسی بھی فریق کو یک طرفہ طور پر معاہدے سے انحراف کا حق نہیں تھا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

عالمی مافیائی جرائم کا مرکز کہاں ہے؟

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ترکی، خصوصاً اس ملک کے بڑے شہر

اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ

قرآن کی بے حرمتی پر خاموشی اسلام دشمنوں کا ساتھ دینا ہے:عراقی مفتی کے مشیر

?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے مفتی اعظم کے مشیر نے قرآن مجید کی بے

نئے میزائل کی رونمائی ایران کی قوت مدافعت کا حصہ ہے:صیہونی میڈیا

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا

مراد سعید نے سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کر دیا

?️ 30 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی

غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی خاموشی اور ذلت تک

?️ 28 جولائی 2025غزہ میں بھوک اور نسل کشی, مغرب کی حمایت سے عربوں کی

بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل

?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد

متحدہ عرب امارات کے دمشق کی طرف رجوع کرنے کی وجوہات؟

?️ 14 نومبر 2021۔ سچ خبریں: شام اور بعض عرب ممالک کے درمیان 10 سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے