صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایران پر حملے کی مذمت، اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے،یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے،اپنے بیان میں صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے فوری کارروائی کرے۔یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کامزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب  ایران پر حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائی کا نوٹس لے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر  بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ حملہ خطے کی نازک صورتحال کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ اسرائیل کا یہ مکمل غیر زمہ دارانہ اقدام خطرے سے دوچار خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مزید جنگ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔پاکستان کو خطے اور دنیا کے امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش ہے۔

مشہور خبریں۔

عید کا چاند دیکھنے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا

وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا

?️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد

گورنر سندھ کے خلاف الیکشن کمیشن میں دروخواست دائر

?️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ انتخابات

آزادکشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی، ن لیگ کی کمیٹی آج صدر مملکت سے ملاقات کرے گی

?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے

کیا تل ابیب کی سرخ لکیریں بدل سکتی ہیں؟

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ایک صیہونی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ریجیم

مارچ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 فیصد بڑھ گئی

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مارچ میں 2.04 فیصد کے ساتھ ملک کی

دو ہفتے میں عمران خان کو رہا نہ کیا تو خود رہا کریں گے: وزیراعلیٰ کے پی نے جلسے میں ڈیڈلائن دے دی

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک

 یحیی سنوار نے اسٹریٹجک فریب کے ذریعے تل ابیب کو سب سے بڑا دھچکا کیسے پہنچایا؟  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید یحییٰ سنوار نے کئی سال پہلے ہی آپریشن طوفان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے