?️
لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر تمام نظریں ایک بار پھر لاہور کی جانب اٹھ گئی ہیں جہاں گزشتہ شب صدر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید بیک وقت موجود تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ صورتحال ایسے وقت میں زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے جب وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی اور سربراہ مسلم لیگ (ن) سے نئے آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت کے بعد لندن سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ وزیر آباد حملے میں زخمی ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فوج کے ساتھ جاری ’بیک چینل مذاکرات‘ میں صدر عارف علوی ایک کلیدی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں، وہ پہلے ہی جنرل قمر جاوید باجوہ اور عمران خان کے درمیان ایوان صدر میں کم از کم ایک براہ راست ملاقات کروا چکے ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کی کہ صدر عارف علوی گزشتہ ہفتے عمران خان کی عیادت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام عمران خان تک پہنچایا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ ملتان گیریژن میں تعینات فوجیوں اور افسران سے الوداعی ملاقات کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ’آرمی چیف نے مادر وطن کی خدمت میں ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ اہلیت اور فرائض سے لگن کو سراہا‘۔
الوداعی دورے سے واپس آتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ شب ایک رات لاہور میں ٹھہرے، پی ٹی آئی ذرائع نے تینوں کے درمیان ملاقات یا صدر عارف علوی کے ذریعے عسکری قیادت کی جانب سے کوئی نیا پیغام بھیجے جانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ عارف علوی ہفتے کو (آج) عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
یہ ملاقاتیں ان اطلاعات کے پیشِ نظر ہو رہی ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے کوئی رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ فوج کی جانب سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) پر پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ فوجی کمان میں تبدیلی کا عمل ہموار انداز میں آگے بڑھ سکے۔


مشہور خبریں۔
دنیا میں اسرائیل کے سائنسی بائیکاٹ کی وجہ کیا ہے؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اسرائیلی محققین کے
اپریل
ثروت گیلانی کا والدین کو اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے کا مشورہ
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے کہا
اکتوبر
وزیراعظم کی پی این ایس سی کو عالمی معیار کی شپنگ کمپنی میں بدلنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
جولائی
یو ائے ای نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ با قاعدہ کھول دیا
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ تل
مئی
یورپ میں جمہوریت کا زوال ہو رہا ہے: پوپ فرانسس
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیاکے عالمی رہنما نے یونان کے دورے کے دوران یورپ
دسمبر
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا
نومبر
سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان
مئی
کیا ٹرمپ جنگ بندی اور امن بحال کرنی کی کوششوں کو جاری رکھیں گے
?️ 12 اکتوبر 2025کیا ٹرمپ جنگ بندی اور امن بحال کرنی کی کوششوں کو جاری
اکتوبر