اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیاجبکہ پشاور ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات،وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں نئے تعینات ججز میں جسٹس ثناء اکرم منہاس، جسٹس امجد علی بوھئیو، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہاکرو کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام ایک خط میں شکوہ کیا تھا سپریم کورٹ میں 4 ججز کی آسامیاں خالی تھیں لیکن آپ نے پختونخوا کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں صرف ایک جج کا تقرر کیا اور وہ بھی اپنے صوبے سے، بطور ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم جوڈیشل کونسل مجھے امید تھی کی بطور سپریم کورٹ جج میرے نام پر غور کیا جائیگا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
عدلیہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران سپریم کورٹ کے لیے اپنا نام زیر غور نہ آنے پر نہایت سلیقے سے شکوہ کا اظہار کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ
مارچ
امریکی سفارت خانے کا عملہ سوڈان میں روپوش ہوا
اپریل
حزب اللہ کا صیہونی اڈے میرون پر میزائل حملہ
فروری
امریکہ نے اسرائیلی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی
فروری
صیہونی عام لوگوں کے درمیان مجاہدین کی موجودگی سے خوفزدہ
جنوری
این اے 249:الیکشن کمیشن کے حکم پر فواد چوہدری کا رد عمل
مئی
45 ہزار میٹرک ٹن چینی خریداری کا ٹینڈر جاری، 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی پیشکش موصول
مئی
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو ووٹنگ مشینین دینے سے انکار کردیا
جنوری