صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری نے چین کے شہر اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے انسٹیٹیوٹ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ اور دیگر عصری مضامین پڑھائے جاتے ہیں، انسٹیٹیوٹ اسلامی کتابوں کے ترجمے، اشاعت اور حج انتظامات میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

یہ ادارہ قرآن، حدیث، اسلامی قوانین، عربی، تھیولوجی اور تاریخی، کمپیوٹر کی تعلیم، اخلاقیات اور سائنسز سمیت جنرل مضامین کے کورسز کرواتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے ادارے کی جانب سے خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو دی جانے والی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور چین کے درمیان وسیع افہام و تفہیم کیلئے علمی اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مشہور خبریں۔

معرکۂ حق کے 95 روز بعد بھارتی دعوی مضحکہ خیز ہے۔ عرفان صدیقی

?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان

’آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعووں میں تشویشناک اضافہ‘

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و

یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی

?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے

آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو موقع دیا گیا تو پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے، وزیراعظم

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر قوم

ملک میں کورونا کا قہر جاری 113 نئے کیسز سامنے آگئے

?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس

امریکہ کے امیر ترین طبقے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی

?️ 7 ستمبر 2025نسچ خبریں: یوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، یو گَو اور اکانومسٹ

اسرائیلی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے منگل کو اپنے شمارے میں اس خبر

ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات

?️ 14 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے