?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر شروع ہوچکی ہے،اومی کرن کیسز ہر جگہ سے آرہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کا مستقل پتہ لاہور کا ہے تو کراچی یا کسی بھی شہر میں مخصوص پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی۔اسپتال اور حکومت کا مقرر کردہ محکمہ معاملات طے کرے گا۔انہوں نے کرونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرونا کی پانچویں لہر شروع ہوچکی ہے،اومی کرن کیسز ہر جگہ سے آرہے ہیں۔کراچی میں مثبت اومی کرون کے کیس کی شرح 8 اعشاریہ نو فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون کے حوالے سے این سی او سی میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران نیاپاکستان صحت کارڈ کی مختلف ڈویژنزمیں تقسیم کے اقدامات کاجائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران وزیر صحت کو نیاپاکستان صحت کارڈکی تقسیم کے حوالہ سے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان نے پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈکی شکل میں صحت کا تاریخی پیکج دیاہے۔
نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی سہولت کی خاطرلاہورکے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 29000بستردستیاب ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام نیاپاکستان قومی صحت کارڈ حاصل کرنے کیلئے نادراکے ریکارڈ میں اپنانام ضروراندراج کروائیں۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے امراض قلب،ذیابیطں،حادثاتی چوٹوں،کینسر،اعصابی،گردوں کی بیماری،گائنی،تھیلیسمیاء ودیگر طبی سہولیات حاصل کی جاسکیں گی۔
مشہور خبریں۔
یمن میں 6 ماہ کی جنگ بندی میں توسیع کا ابتدائی معاہدہ
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سفارتی ذریعے نے آج اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی
اپریل
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ویب پورٹل نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم
اپریل
سینیٹ الیکشن سیاستدانوں کی خریدو فروخت کی منڈی ،عمران خان
?️ 19 فروری 2021اٹک (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات ہونے کے لئے تیار ہے ادھر حکومت
فروری
یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
شام کے خلاف صیہونی جارحیت
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے
دسمبر
وزیر خارجہ نے کشمیر پریمیئر لیگ پر بھارتی رد عمل کا جواب دیا
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی
اگست
یو اے ای اور سعودی عرب کو اسلحے کی برآمد کی امریکی پابندی ختم
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:بائیڈن حکومت نے اقتصادی بحران اور چین کے ساتھ مسابقت کی
ستمبر
کورونا: این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی
?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے
جنوری